Inquilab Logo

ہم اتنا خراب کبھی نہیں کھیلے: وراٹ کوہلی

Updated: February 12, 2020, 11:03 AM IST | Agency | Mount Maunganui

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں ملنےوالی ۵؍ وکٹ کی شکست اور سیریز صفر۔۳؍ سے ہارنے سے مایوس ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کو کہا کہ ٹیم اس سے پہلے اتنا خراب کبھی نہیں کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر پہلی بار ہندوستان کو صفر۔۳؍ سے کلین سویپ کیا۔

وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

 ماؤنٹ موگاني : نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میچ میں ملنےوالی ۵؍ وکٹ کی شکست اور سیریز صفر۔۳؍ سے ہارنے سے مایوس ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے منگل کو کہا کہ ٹیم اس سے پہلے اتنا خراب کبھی نہیں کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر پہلی بار ہندوستان کو صفر۔۳؍ سے کلین سویپ کیا۔ 
 وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہاکہ ٹیم نے اس سے پہلے کبھی اتنے خراب کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا لیکن ہم امکانات کو بھنا نہیں پائے یہی ہماری ہار کا سبب رہا۔ وراٹ نے کہاکہ اگر اسکور لائن کو دیکھیں تو میچ اتنے خراب نہیں تھے۔ بلے بازوں نے مشکل حالات میں بہترین واپسی کی جو ہمارے لئے مثبت پہلو ہے لیکن جس طرح ہم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی وہ ہمارے لئے کافی مایوس کن ہے اور اس طرح کی کارکردگی سے ہم میچ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ ہم اس سیریز میں بالکل بھی جیت کے حقدار نہیں تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے پہلے کبھی اتنا خراب نہیں کھیلا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان نے اس سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کو ایک اچھا تجربہ بتایا۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنا کھیل دکھانے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ نیوزی لینڈ نے ہمارے مقابلے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کیوی ٹیم صفر۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرنے کی مکمل طورپر حقدار تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK