Inquilab Logo

راہل کو پہلی فتح کاانتظار

Updated: August 13, 2022, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai

دورۂ زمبابوے کیلئے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔ا س سے قبل شکھردھون اس دورہ پر ٹیم کی قیادت کرنے والے تھے

KL Rahul .Picture:INN
کے ایل راہل ۔ تصویر:آئی این این

کے ایل راہل کو بھلے ہی فٹ ہونے کے بعد دورۂ زمبابوے کیلئے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہو لیکن وہ اب بھی اپنی کپتانی میں پہلی جیت کے منتظر ہیں جب کہ شکھردھون ہندوستان کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں، جن کو اس دورے میں سب سے پہلے ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کے ساتھ تینوں فارمیٹس میں راہل کو نائب کپتان بنارکھا ہے اس لئے  ان کے فٹ ہونے پر انہیں زمبابوے کے دورے کے لئے دھون کی جگہ کپتانی سونپی گئی۔ لیکن ہندوستان کو ان چاروں بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہےجن کی قیادت راہل نے اب تک کی ہے۔ ان میں ایک ٹیسٹ اور ۳؍ ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں۔
 دوسری جانب دھون نے ۶؍ ون ڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں سے ٹیم نے ۵؍ میچ جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دھون نے ۳؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میچوں میں بھی کپتانی کی ہے جس میں ان کا ریکارڈ ایک جیت اور دو میں شکست ہے۔ دھون نے گزشتہ سال جولائی میں پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ وہ ویسٹ انڈیزکے حالیہ ون ڈے  دورہ میں ٹیم کے کپتان بھی تھے۔
 ویسٹ انڈیز کے خلاف جہاں ہندوستانی ٹیم نے ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا وہیں سری لنکا کے خلاف سیریز۱۔۲؍سے جیت لی۔ گزشتہ سال ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍  سیریز میں۱۔۲؍ سے ہار گئی تھی۔ راہل نے اس سال جنوری میں جنوبی افریقہ کے دورے پر روہت شرماکی غیرموجودگی میں پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ان کی قیادت میں ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانےوالے تینوں ون ڈے میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس دورے کے دوسرے ٹیسٹ میں اس وقت کے کپتان وراٹ کوہلی کے پوری طرح فٹ نہ ہونے کی وجہ سے راہل کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار کپتانی ملی، لیکن ہندوستان یہ میچ ۷؍ وکٹوں سے ہار گیا۔ راہل نے اس سال فروری کے بعد کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کھیلنا تھا اس کے باوجود وہ نہیں کھیل سکے کیونکہ ان کا کووڈ۱۹؍ کا ٹیسٹ مثبت آیا۔دوسری طرف دھون نے ۶؍ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں سے ٹیم نے ۵؍ میچ جیتے ہیں۔ دھون نے ۳؍ ٹی۲۰؍ میچوں میں بھی کپتانی کی ہے جس میں ان کا ریکارڈ ایک جیت اور ۲؍ شکست  رہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK