Inquilab Logo

وراٹ کوہلی کے داخل ہونے پر ٹیم سے باہر کون ہوگا

Updated: December 02, 2021, 2:10 PM IST | Abhishek Tripathi | New Delhi

جمعہ سے وانکھیڈے میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں کوہلی مستقل کپتان کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ رہانے اور پجارا کے باہر ہونے کا امکان

Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر: آئی این این

:اجنکیا رہانے کی کپتانی میں کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل اور ہندوستانی والدین کے بیٹے راچن رویندر نے آخری۵۴؍ گیندوں پر۱۰؍ویں وکٹ کو گرنے نہیں دیا۔ دونوں ٹیمیں منگل کو ممبئی پہنچ گئی ہیں اور دوسرا ٹیسٹ جمعہ کو وانکھیڈ ے اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔وراٹ کوہلی دوسرے ٹیسٹ میں مستقل  کپتان کی حیثیت سےلوٹ آئیں گے اور اب سوال یہ ہے کہ اگر وہ آتے ہیں تو پلیئنگ الیون سے کون باہر جائے گا؟ سب کا ہدف چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے ہیں۔ دونوں کا فارم کافی عرصے سے خراب  رہا ہے۔ بیرون ملک ان کا بلہ ناکام رہاہے اور کانپور میں ان کے پاس فارم تلاش کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن وہ ناکام رہے۔ یہی نہیں،اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شریس ایّر نے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنا کر اپنی سیٹ مضبوط کر لی ہے۔
  ذرائع کا کہنا ہے کہ وراٹ ممبئی کے ہوم گراؤنڈ پر نائب کپتان رہانے کو ایک اور موقع دے سکتے ہیں جب کہ ان کی جگہ پجارا کو لیا جا سکتا ہے۔ اگر ان دونوں کوموقع دیا جائے تو ہندوستان صرف۴؍گیند بازوں کے ساتھ کھیل سکتاہے۔
  پجارا  جو گزشتہ ٹیسٹ میں نائب کپتان تھے، اور اجنکیا رہانے  جو پچھلی۳۶؍ اننگز میں کپتان تھے، ۲۱؍اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ حالانکہ وراٹ بھی گزشتہ ۲؍برسوں سے کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں سنچری بنانے سے محروم ہیں لیکن انہوں نے ان دونوں سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ۲۰۲۰ء سے اب تک رہانے کی ۲۹؍ اننگز میں اوسط۲۴ء۴؍ ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پجارا نے۸۸؍ گیندوں کا سامنا کیا اور دوسری اننگز میں۲۶؍ رن  بنائے۔ رہانے پہلی اننگز میں۶۳؍گیندوں میں آؤٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں ۴؍ رن بنائے۔ اگر ہم ۲۰۱۹ءسے اب تک کی ٹیسٹ اوسط کی بات کریں تو رویندر جڈیجا کا  اوسط ان دونوں سے بہتر ہے۔ جڈیجا نے۴۳ء۹۴؍ کے  اوسط سے رن  بنائے ہیں جبکہ وراٹ نے۳۹ء۱۶؍کے  اوسط سے رن بنائے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK