Inquilab Logo

ومبلڈن : خطاب کیلئے نک کرگیوس اورنوواک جوکووچ میں مقابلہ

Updated: July 10, 2022, 1:35 AM IST | London

کرگیوس کریئر کا پہلا گرینڈ سلیم جیتنے کی کوشش کریں گے۔ جوکووچ بھی ۷؍واں ومبلڈن جیتنا چاہیں گے

Novak Djokovic
نوواک جوکووچ

اتوارکو ومبلڈن کے مردوں کے سنگلز کے چمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ومبلڈن کے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس اور سربیا کے نوواک جوکووچ کے درمیان خطاب کیلئے مقابلہ آرائی ہوگی۔ خیال رہے کہ رافیل ندال کے سیمی فائنل سے نام واپس لینے کے بعد نک کرگیوس کو فائنل میں واک اوور ملا تھا۔ دوسری طرف نوواک جوکووچ  نے جمعہ کوہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو ۴؍سیٹو ںمیں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ 
  لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے کیمرون نوری سے تھا، پہلے سیٹ میں کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کیا اور۲۔۶؍ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی لیکن پھر جوکووچ سنبھل گئے اور اگلے تینوں سیٹ میں حریف کی ایک نہ چلنے دی۔ جوکووچ نے اگلے تینوں سیٹ میں۳۔۶، ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے فتح  حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ 
 اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن معرکے میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس  سے ہوگا۔آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے اپنے کریئر میں کبھی بھی گرینڈ سلیم خطاب نہیں جیتا ہے۔ ان کے پاس اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا سنہری موقع ہے لیکن ان کے سامنے نوواک جوکووچ کی شکل میں مضبوط حریف ہے جنہوں نے اپنے کریئر میں ۲۰؍گرینڈ سلیم جیتے ہیں اور اب ۲۱؍ویں کیلئے ان سے مقابلہ کرنے والے ہیں۔ جوکووچ نے اپنے کریئر میں ۶؍مرتبہ ومبلڈن کا خطاب جیتاہے اور اس بار وہ ۷؍واں ومبلڈن گرینڈ سلیم جیت سکتے ہیں۔ نوواک جوکووچ نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات کی تھی ، حالانکہ انہیں ۴۔۴؍سیٹ تک مقابلہ پڑا تھا اس کے باوجود وہ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔نک کرگیوس کو ٹینس کا بیڈ بوائے قرار دیا جاتا ہے اور جوکووچ کو ان کے سامنے اپنے کھیل پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی کیونکہ نک کرگیوس اپنی بدکلامی اور بدتمیزی سے حریف کھلاڑی  کی توجہ کھیل سے ہٹانے کا فن جانتے ہیں۔ 

tennies Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK