Inquilab Logo

ومبلڈن : سنہری دھوپ میں سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر چمکے

Updated: July 03, 2021, 2:18 PM IST | Agency | London

دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اسٹار کھلاڑی نے فرانس کے رچرڈ گاسکیٹس کو شکست دےدی۔ ۳؍سیٹوں میں فیڈرر نے میچ ختم کردیا

Roger Federers. Picture:INN
راجر فیڈرر۔تصویر :آئی این این

فرانس کے رچرڈ گاسکیٹس نے بیک ہینڈ شاٹ کا شاندار مظاہرہ کیا لیکن وہ اسٹار راجر فیڈررکو ۳؍ سیٹوں سے جیتنے سے  روک نہیں سکے۔ پہلے راؤنڈ میں جدوجہد کرنے والےسوئزرلینڈ کے فیڈرر سنہری دھوپ  میں دوسرے راؤنڈ کے میچ میں زبردست  فارم  میں نظر آئے۔ اس کے نتیجے میں انہوں نے یکطرفہ انداز میں گاسکیٹس کو سیدھے سیٹوں میں ۶۔۷، ۱۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی۔ اگرچہ گاسکیٹس پہلے سیٹ کو ٹائی بریکر میں لے جانے میں کامیاب رہے لیکن وہ بھی اسے ہار گئے ۔ اس کے بعد فیڈرر نےفرانسیسی کھلاڑی کو لوٹنے کا موقع نہیں دیا اور میچ جیتنے کے بعد وہ سنہری دھوپ میں چمکتے ہوئے دکھائی دیئے۔اس طرح  فیڈرر کا مقابلہ۲۱؍ ویں گرینڈ سلیم اور ۹؍ویں  ومبلڈن خطاب جیتنے کے لئے ، تیسرے مرحلے میں   برطانیہ کے کیمرون نور سے ہوگا۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلے میں اینڈرے روبیلو نے فابیو فوگنینی کو ۴؍سیٹوں میں شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اینڈرے نے ۳۔۶، ۷۔۵، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ فرانسس ٹیافو کو جمعہ کو شکست کا سامنا کرناپڑا ۔انہیں کیرن خاشانوو نے ۳۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سےشکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں کرسٹین گارن نے بھی کامیابی حاصل کی۔ انہوںنے پیڈرو مارٹینیز کو ۴؍سیٹوںمیں ۴۔۶، ۳۔۶، ۶۔۴، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ خواتین کے سنگلز میں جمعہ کو ایگا سویتیک نے ارینا بیگو کو ۱۔۶ ، صفر۔۶؍ سے ہرا دیا۔ کیرولینا پلسکووا نے ٹیریزا مارٹینکووا کو ۳۶، ۳۔۶؍  سے شکست  دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK