Inquilab Logo

نم آنکھوں کے ساتھ فیڈرر نے ٹینس کو الوداع کہہ دیا

Updated: September 25, 2022, 9:24 AM IST | London

لیور کپ کے ڈبلز میں رافیل ندال کے ساتھ جوڑی بنائی۔ جیک اور ٹیافو نے تجربہ کار جوڑی کو شکست دی

Roger Federer
راجر فیڈرر

ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔ ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور۲۰؍ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل ندال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے۔ لیور کپ میں ندال اور فیڈرر کی جوڑی کو جیک سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور کورٹ میں موجود اپنی بیوی، بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔ رافیل ندال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے۔ میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔
 دنیائے ٹینس کے بڑے نام، حریف بھی اور ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی  آج ایک ساتھ آبدیدہ ہوگئے۔رافیل ندال کے ہمراہ راجر فیڈرر کا کریئر کا آخری میچ دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ ان کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کے لئے بھی جذباتی لمحہ بن گیا۔
  لندن میں۱۷؍ہزار۵۰۰؍تماشائیوں کے درمیان ۴۱؍ سالہ راجر فیڈرر نے رافیل ندال کے ہمراہ لیور کپ میں حریف امریکی جوڑی جیک ساک اور فرانسس ٹیافو کے خلاف میچ کھیلا  جس میں ندال اور فیڈرر کی جوڑی کو شکست ہوئی۔ میچ کے بعد راجر فیڈرر اپنے پروفیشنل کریئر کو الوداع کہنے پر جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔ انہیں دیکھ کر رافیل ندال بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔دنیائے ٹینس کے ۲؍ انتہائی بڑے ناموں کے درمیان اس قدر دوستی اور جذباتی لمحات کے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔  اس کے علاوہ میچ کے دوران لی گئی مختلف تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس موقع پر راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔کریئر کےدوران راجر فیڈرر کے رافیل ندال اور نوواک جوکووچ کے خلاف میچ کو شائقین نے خوب انجوائے کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK