Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو کے بغیرمانچسٹر یونائٹیڈ نے ایسٹن ولا کو شکست دی

Updated: January 12, 2022, 1:32 PM IST | Agency | Manchester

ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں یونائٹیڈ نے ایسٹن ولا کو صفر۔ ایک سے شکست دے دی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

):مانچسٹر یونائٹیڈ کے زخمی اسٹار کرسٹیانورونالڈوکے بغیر کھیلتے ہوئے انگلش فٹبال کلب نے ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ایسٹن ولا کو جدوجہد کے بعد صفر۔ایک سے شکست دے دی۔ ا س میچ میں یونائٹیڈ کی جانب سے اسکاٹ میک ٹامی نے  نے واحد گول کیا اور یہ گول بھی فرسٹ ہاف میں ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں جانب سے کوئی گول نہ ہوسکا اور یونائٹیڈ نے یہ میچ صفر۔ ایک سے جیت لیا۔کامیابی کے بعد یونائٹیڈ اب اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ میچ فاتح فٹبال کلب کے گھریلو میدان اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلا جارہا تھا اور اس میچ میں کرسٹیانورونالڈو انجری کے سبب شامل نہیں سکے تھے اس لئے ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ 
 مقابلے کے آغاز ہی سے یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں نے ولا کے دفاع پر مضبوط حملے کئے تھے اس کے باوجو دوہ گول کرنے میں ناکام رہی ۔ اسکاٹ نے مڈفیلڈر فریڈ کے ہیڈر کے ذریعہ کئے جانے والے کراس پاس کو گول میں تبدیل کردیا اور اسکور صفر۔ ایک کردیا۔ یہی اسکور مقابلے کے اختتام تک برقراررہا اور فاتح کلب نےچوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اب اگلے ماہ یونائٹیڈ کا مقابلہ دوسرے درجہ کی ٹیم مڈلسبروو فٹبال کلب سے ہوگا۔
 اس فتح سے کلب کے نئے کوچ راف رینگنک کو تھوڑا حوصلہ ملا ہوگا جو اس سیزن کے آخر تک ٹیم کے نئے کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ یونائٹیڈ کے مداح بھی انہیں اگلے سیزن کیلئے کلب کا کوچ برقرار رکھنا چاہیں گے۔رونالڈو کو ران میں انجری تھی اس لئے وہ شرکت نہیں کرسکے۔ رینگنک نے کہاکہ یہ معمولی چوٹ ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے۔ ان کی غیرموجودگی   دوسرے ہاف میں یونائٹیڈ کیلئے بھاری پڑی کیونکہ ایسٹن ولا نے زوردار حملے کئے تھے لیکن یونائٹیڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا نے اس حملے کو ناکام کردیا جس کی بدولت یہ میچ صفر۔ ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔ رونالڈو کی غیرموجودگی میں یونائٹیڈ کو فرنٹ لائن میں حملے کی بھی کمی محسوس ہوئی۔حالانکہ  ایسٹن ولا کے ۲؍گول ریفری نے مسترد کردیئے تھے۔ 
 یونائٹیڈ کے سینٹر بیک رافیل ویرانے نے میچ کے بعد کہا کہ ہمیں پچ پر بہت زیادہ پریشانی ہورہی تھی اس کے باوجود ہم نے زبردست مقابلہ کیا۔ ہم نے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہر حملے کو ناکام کردیا لیکن ہم زیادہ گول اسکور نہیں کرسکے۔ امید کرتاہوںکہ ایف اے کپ کے اگلے میچ میں ٹیم اچھا کھیلے گی اور دوسرے درجہ کی ٹیم مڈلسبرووکو شکست دے گی۔ انہوںنے کہاکہ اسکاٹ میک ٹامی نے نے پہلا گول کرکے ہماری ٹیم بڑھائی ۔ میں ڈیوڈ ڈی گیا کے کھیل کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK