Inquilab Logo

خواتین ٹیم انڈیا نے سیریز میں سری لنکا پر ناقابل شکست برتری حاصل کرلی

Updated: June 26, 2022, 10:33 AM IST | Dambulla

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں میزبان ٹیم کو ۵؍وکٹ سے شکست دی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر ہرمن پریت کور پلیئر آف دی میچ منتخب

Women`s Team India happily dedicated
خواتین ٹیم انڈیا خوشی سے سرشار

ہندوستان کی خواتین ٹیم نے سری لنکا میں اپنی کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے  میزبان ٹیم کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔۲؍ سے برتری حاصل کرلی۔ سنیچر کو ہونے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۲۰؍ اوور میں ۷؍وکٹ کے نقصان پر ۱۲۵؍ رن کا اسکور بنایا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ہرمن پریت کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ۱۹ء۱؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۲۷؍ رن بناکر میچ جیت لیا اور سیریز پرقبضہ بھی کرلیا۔ 
 سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا اور اپنے اوپنرس کی اچھی شروعات کے باوجود محض ۱۲۵؍ رن کا اسکور بنایا۔ وشمی گنا رتنے نے سب سے زیادہ ۴۵؍ اور کپتان چماری اٹاپٹو نے ۴۳؍ رن بنائے۔سری لنکا کا پہلا وکٹ  ۸۷؍ رن پر گرا۔ بقیہ ٹیم ۱۲۵؍ رن تک سمٹ کر رہ گئی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے دپتی شرما نے اچھی گیند بازی کی   اور ۲؍وکٹ لئے۔ حالانکہ انہوں نے ۴؍اوور میں ۳۴؍رن دئیے۔ ان کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے کفایتی گیندبازی کی اور۱۲؍ رن دے کر ایک وکٹ بھی لیا۔ رینو کاسنگھ ، رادھا یادو اور پوجا وسترکرکو بھی ایک ایک وکٹ ملا۔ 
 ہندوستانی ٹیم نے ہدف کا اچھا تعاقب کرتے ہوئے ۳؍وکٹ پر ۸۶؍ رن بنالئے تھے لیکن بعد میں اس کی اننگز لڑکھڑا گئی تھی جسے ہرمن پریت کور نے سنبھال لیا۔ ٹیم انڈیا کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے ۳۴؍گیندوں پر ۸؍چوکوں کی مدد سے ۳۹؍رن بنائے۔ شیفالی ورما نے تیزی سے ۱۷؍ رن کا تعاون دیا۔ سبھی نینی میگھنا نے بھی اتنے ہی رن بنائے۔ انہوںنے اپنی اننگز میں چوکے لگائے۔  پچھلے میچ میں اچھا کھیلنے والی جمائما روڈریگیز اس میچ میں ناکام رہیں اور ۳؍ رن کا تعاون کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ یستیکا بھاٹیہ نے بھی ۱۳؍رن کا تعاون کیا اور آ ؤ ٹ ہوگئیں۔ ۵؍ وکٹ گرجانے کے بعد کپتان ہرمن پریت  اور دپتی شرما نے ٹیم کو فتح کی منزل تک پہنچا دیا۔ ہرمن پریت نے ۳۲؍گیندوں پر ۲؍چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۱؍ رن بنائے اور دپتی نے ۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵؍ رن بنائے۔ انوکا راناویرا اور اوشادی رنا سنگھے نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ 

women team Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK