Inquilab Logo

ورلڈکپ ۲۰۲۲ءکوالیفائنگ :۴؍مرتبہ کی چمپئن جرمنی کی ٹیم کا رومانیہ سے مقابلہ

Updated: March 28, 2021, 4:12 PM IST | Agency | Bucharest

دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے میچ میں حریف ٹیموں کو شکست دی ہے۔ جرمنی کی ٹیم گروپ جے میں ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ رومانیہ دوسری پوزیشن پر۔ایلکائی غندوغان پرنظر

İlkay Gündoğan. Picture:INN
ایلکائی غندوغان۔تصویر :آئی این این

 جرمنی اور رومانیہ کی فٹبال ٹیموں نے اپنی ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء کی کوالیفائنگ مہم کا آغاز اچھا کیا تھا اور دونوں نے بالترتیب آئس لینڈ اور شمالی مقدونیا کو شکست دے کر ۳۔۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔  شمالی مقدونیا کے خلاف رومانیہ کی ٹیم کو جدوجہد کرنی پڑی۔ مائریل راڈوئی کی ٹیم کے کھلاڑیوںنے ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ مقدونیا کے خلاف رینجرس کلب کے کھلاڑی  آئیانس ہاگی نے اہم گول کیا۔ رومانیہ  اپنے گزشتہ ۴؍میچوں میں ناقابل شکست رہا ہے لیکن اس کے سامنے اتوار کو ۴؍بار کے ورلڈ کپ فاتح جرمنی کا چیلنج ہوگا ۔ خیال رہے کہ جرمنی کو یورپ کا فٹبال پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ جواخم لیو کی ٹیم جرمنی نے آئس لینڈ کی ٹیم کو آسانی سے صفر۔۳؍سے شکست دے کر۳؍ پوائنٹس حاصل کرلئے۔جرمنی نے ہمیشہ ہی کاؤنٹر اٹیک کی حکمت عملی اختیار کی ہے اور وہ اپنے حریف کو شکست دینے کیلئے جارح فٹبال کھیلتا ہے۔ لیوبھی چاہیں گے کہ ان کی ٹیم کوالیفائنگ کے دور سے آسانی سے گزر جائے  ۔اس وقت جرمنی کے پاس نوجوان کھلاڑیوں کی ایک فوج ہیں۔  ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے گروپ جے میں اس وقت جرمنی ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے بعد رومانیہ  ہے۔ تیسرے نمبرپرآرمینیا ہے۔ اب جرمنی او ررومانیہ  کے مقابلے سے اس گروپ کی سرفہرست  ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ایک دہائی تک دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہو سکاہے۔ دونوں کے درمیان  ہونے والے میچوں میںجرمنی کو برتری حاصل ہے۔ دونوں کے  مابین  ہونے والے ۵؍میچوں میں ۲؍میں جرمنی کو اور ایک میں رومانیہ  کو کامیابی ملی ہے۔ دونوں کے بیچ گزشتہ مقابلہ ۲۰۰۷ء میں ہوا تھا جوکہ ایک دوستانہ میچ تھا۔ اس میں جرمنی کی ٹیم نے ایک کےمقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔  شمالی مقدونیا کے خلاف فلورنیل کومین انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے علاوہ رومانیہ  کا کوئی بھی کھلاڑی زخمی نہیں ہے اور وہ اتوار کو اپنی قوت کے ساتھ جرمنی کے مقابلے میں اترے گا۔ دوسری طرف جوآخم لیو کی ٹیم جونس ہوف مین اور مارسیل ہیلسٹین برگر کے بغیر میدان پر اترے گی۔یہ دونوں کووڈ ۱۹ ؍ سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK