Inquilab Logo

ورلڈ کپ کوالیفائرس:عالمی چمپئن فرانس کو یوکرین نے برابری پر روک دیا

Updated: March 26, 2021, 12:40 PM IST | Agency

عالمی کپ ۲۰۲۲ء کے کوالیفائر مقابلے میں فرانس کو یوکرین نے برابری پر روک کر سب کو حیران کردیا۔عالمی چمپئن نے میچ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا تھا اور انتونیو گریز مین نے شاندار گول کرتے ہوئے فرانس کو ایک صفر سے آگے کردیا۔

Picture.Picture:PTI
سربیا نے آئر لینڈ کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دی۔آئر لینڈ اور سربیا کے درمیان جاری میچ کا منظر۔۔تصویر :پی ٹی آئی

 عالمی کپ ۲۰۲۲ء کے کوالیفائر مقابلے میں فرانس کو یوکرین نے برابری پر روک کر سب کو حیران کردیا۔عالمی چمپئن نے میچ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا تھا اور انتونیو گریز مین نے شاندار گول کرتے ہوئے فرانس کو ایک صفر سے آگے کردیا۔
 اس برتری کو فرانس کی ٹیم زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکی اور  یوکرین کے اسٹرائیکر سرہی سڈروچک نے فرانس کے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گول کر دیا اور اسکور ایک ا یک سے برابر کردیا۔گریزمین نے جب گول کیا تو ایسا محسوس ہوا کہ فرانس یہ مقابلہ آسانی سے اپنے نام کر لے گا۔واضح رہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں گریزمین کا یہ ۳۴؍واں گول تھا۔فرانس کے کھلاڑی اولیور گیروڈ اور کنگسلے کومان کی شاندار کوششوں کو یوکرین کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔دونوں ٹیموں نے فاتح گول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔
پرتگال نے آذربائیجان کو ہرایا
 یوروپین چمپئن پرتگال نے فتح کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغام کیا۔پرتگال نے آذربائیجان کو ایک صفر سے شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔حالانکہ اس فتح میں پرتگال کے کھلاڑیوں کی زیادہ کوشش نظر نہیں آئی اور میچ کا واحد گول آذربائیجان کے کھلاڑی مکسم مدویدیف کے ا ون گول کی وجہ سے ہوا جو ٹیم کےلئے نقصاندہ ثابت ہوا۔اس مقابلے میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اپنے رنگ میں نظر نہیں آئی اور وہ کوئی گول نہیں کر سکے۔
ترکی نے نیدرلینڈس کو شکست دی
 ترکی نے اپنے اسٹار کھلاڑی براک یلماز کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیدرلینڈس کو ۲؍کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے دی۔براک نے اس مقابلے میں۳؍گول داغے جبکہ ایک گول  کلہانوگلو نے کیا۔نیدرلینڈس کےلئے کلاسن اور ڈی جونگ نے ایک گول کئے۔دیگر مقابلے میں بلجیم نے ویلس کو ایک۔۳؍سے ہرایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK