Inquilab Logo

ورلڈ جونیئر بیڈ منٹن رینکنگ : ٹاپ۱۰؍ میں۶؍ ہندوستانی کھلاڑی

Updated: January 17, 2021, 12:59 PM IST | Agency | New Delhi

بیڈمنٹن کھلاڑی ورون کپور اور سمیعہ عماد فاروقی سمیت چار دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ جونیئر بیڈ منٹن رینکنگ میں ٹاپ۱۰؍ میں اپنی جگہ یقینی بنائی ہے۔

 Junior badminton player Samia Emad Farooqi also performed well.Picture :INN
جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑی سمیعہ عماد فاروقی نے بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ۔ تصویر:آئی این این

 بیڈمنٹن کھلاڑی ورون کپور اور سمیعہ عماد فاروقی سمیت چار دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ جونیئر بیڈ منٹن رینکنگ میں ٹاپ۱۰؍ میں  اپنی جگہ یقینی بنائی ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے تازہ جونیئر رینکنگ جاری کی ہے۔ ورون مردوں کی رینکنگ میں چار اور سمیعہ عماد فاروقی ۶؍ مقام اوپر دوسرے نمبر پر  ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑیوں کی کریئر کی بہترین جونیئر رینکنگ ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے ذریعہ اس ہفتے کے شروع میں جاری کردہ رینکنگ ، خاص طور پر خواتین کے سنگلز زمرے میں ٹاپ ۱۰؍  میں۳؍ اور ہندوستانی کھلاڑیوں کا داخلہ ہوا ہے۔تسنیم میر نے چوتھی، ٹریشا جالی نے ۸؍ویں اور ادیتی بھٹ نے ۱۰؍ویں پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے  ڈبلز میں تریشا۸؍ویں اور تنیشا کریسٹو اور ادیتی ۹؍ویں نمبر پر ہیں۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ہمت بِسوا سرما نے کہا ’’بہت سارے جونیئر کھلاڑیوں کو ایسا کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا ہے۔ موجودہ وقت میں ٹاپ۲۰؍ میں۱۰؍ہندوستانی کھلاڑی ہیں اور کئی جونیئر کھلاڑی امیدوں پر کھرے اترے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK