Inquilab Logo

ورلڈ یوتھ باکسنگ :گیتکا اور چانو نے گولڈ میڈل حاصل کیا

Updated: April 23, 2021, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

 سال۲۰۱۹ء کی ایشین یوتھ چمپئن خاتون مکے باز بےبی روجیسانا چانو(۵۱؍کلو گرام) اور گیتکا(۴۸؍کلو گرام) نے پولینڈ میں جاری اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں اپنا شاندار مظاہرہ برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جمعرات کو جیت حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Baby Rojisana Chanu. Picture:INN
بےبی روجیسانا چانو۔تصویر :آئی این این

 سال۲۰۱۹ء کی ایشین یوتھ چمپئن خاتون مکے باز بےبی روجیسانا چانو(۵۱؍کلو گرام) اور گیتکا(۴۸؍کلو گرام) نے پولینڈ میں جاری اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں اپنا شاندار مظاہرہ برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جمعرات کو جیت حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔چمپئن شپ میں ہندوستان کا یہ لگاتار دوسرا طلائی تمغہ رہا۔چانو سے قبل گیتکا نے پولینڈ کی نتالیا ڈومنیکا کو یکطرفہ انداز میں پانچ صفر سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ منی پور کی مکے باز چانو نے بہت ہی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف مکے باز کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا اور اسکور ان کے حق میں پانچ صفر رہا۔انہوںنے فائنل میں روس کی ولیریا لنکووا کو شکست دی۔چانو نے اس سے قبل اٹلی کی ایلن ایاری کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کی تھی۔ چانو سے قبل گیتکا نے ۴۸؍کلو گرام کے زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں پولینڈ کی مکے باز کو ڈھیر کرتے ہوئے پانچ صفر سے مقابلہ اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔گیتکا نے ۲۷۔۳۰؍کے اسکور سے پانچوں راؤنڈ اپنے نام کئے۔اس سے قبل سیمی فائنل میں گیتکا نے اٹلی کی ایرکا پرسکن کو پانچ صفر سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK