نوجوان ٹیم انڈیا کا مقصد ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنانا

Updated: July 18, 2021, 12:24 AM IST | Colombo

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلا یکروزہ ۔ شکھردھون اپنی کپتانی میں ٹیم کو فاتح بنانا چاہیں گے۔ راہل دراوڑ کیلئے بھی چیلنج

Team captain Shikhar Dhawan and head coach Rahul Dravid.Picture:PTI
ٹیم کے کپتان شکھر دھون اور ہیڈ کوچ راہل دراوڑ تصویرپی ٹی آئی

سلامی بلے باز شکھر دھون کی کپتانی میں ہندوستانی کھلاڑی اس سال اکتوبر-نومبرمیں متحدہ عرب امارات اورعمان میں ہونے والے ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے پیش نظر سری لنکا کے خلاف اتوار کو ہونے والے پہلے ون ڈے میں ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ پکی کرنے کے مضبوط ارادے سے اتریں گے۔
 ہندوستان کی سینئر ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے میزبان ٹیم کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ بی سی سی آئی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی۲۰؍ سیریز کیلئے ہندوستان اے ٹیم کو سابق کپتان اور کوچ راہل دراوڑ کی رہنمائی میں بھیجا ہے۔ دراوڑ حالانکہ کہہ چکے ہیں کہ اس سیریز میں تجربہ کرنے کی گنجائش زیادہ نہیں رہے گی لیکن جو بھی کھلاڑی مقابلوں میں اتریں گے ان کا ہدف ہندوستان کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانا رہے گا۔
 یہ ایک روزہ سیریز۱۳؍ جولائی سے شروع ہونی تھی لیکن سری لنکا کے خیمے میں کورونا کے کچھ معاملے سامنے آجانے کے سبب سیریز کو آگے بڑھایا گیا اور اب یہ ۱۸؍ جولائی سے شروع ہونے جارہی ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی کپتان شکھر دھون اورنائب کپتان وتیزگیندباز بھونیشورکمار بھی بہترکارکردگی کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم  کرنا چاہیں گے۔ ٹیم میں کچھ ناتجربہ کارکھلاڑی جیسے چیتن سکاریا، پرتھوی شا، دیودت پڈیکل، رتوراج گائیکواڈ، سوریہ کماریادو، نتیش رانا، ایشان کشن، راہل چہر، کرشنپّا گوتم، کرونال پانڈیا، ہاردک پانڈیا اورورون چکرورتی ہیں جو خودکو بین الاقوامی سطح پرثابت کرکے ہندوستانی ٹیم میں داخل ہوناچاہیں گے۔
 بھونیشور نے کہا ’’ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ زیادہ دور نہیں ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ٹی۲۰؍ سیریز جیتنا اہم ہوگا۔ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس یہی  ۳؍ ٹی۲۰؍ میچ ہیں۔ ہم سیریز جیت کر اس جیت کا سلسلہ ورلڈ کپ تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ‘‘بھونیشور اپنی انجری سے زیادہ پریشان رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ نہ ہوکر اس اے  ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں۔
 بھونیشور نے کہا’’ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم ٹی ۲۰؍سیریز جیتنا چاہتے ہیں تاکہ ہم یہ کہہ سکیں کہ ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ہم نے اپنی آخری ٹی۲۰؍سیریز جیت لی تھی۔ ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم قریب قریب طے ہے اورچند مقامات پُرکئے جانے ہیں۔ اس کے پیش نظریہ سیریزبہت اہم سمجھی جارہی ہے۔تیز گیندباز نے کہا’’یہ تمام باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں۔ ہم نے انہیں ان کی آئی پی ایل ٹیموں میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس نے خود کو ثابت کر کے اس ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ ہمارے پاس راہل دراوڑکے طورپر ایک شاندار کوچ ہےجو ٹیم کی صحیح رہنمائی کر رہے ہیں اور وہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی صحیح رہنمائی کرسکتے ہیں۔ 
 دوسری جانب سری لنکا اس وقت ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائر  ٹیموں میں شامل ہے اور عالمی کپ میں جگہ بنانے کیلئے اسے اپنے کوالیفائر گروپ میں فاتح یا رنر اپ بنناہوگا۔ سری لنکا نے اس سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
 سری لنکا نے محدود اوورس کی سیریز کے لئے اپنی۲۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ داسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ دھننجئے  ڈی سلوا کو نائب کپتان بنایاگیا ہے۔انکیپڈ لاہیرو ادارا، شرن فرنانڈو اورایشان جئے رتنے کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ وہیں تجربہ کاروکٹ کیپر بلے باز کشل پریرا کندھے کی چوٹ کے سبب پوری سفید گیند سیریز سے باہرہوگئے ہیں، جبکہ گھٹنے کی چوٹ سے صحت یاب ہورہے بنورا فرنانڈو ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، حالانکہ وہ ٹی۲۰؍ سیریز میں ٹیم کے ساتھ جڑیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK