Inquilab Logo

یونس خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ بنے رہیںگے

Updated: September 25, 2020, 12:50 PM IST | Agency | Lahore

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یونس خان کا مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے ساتھ منسلک رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے اور قیاس ہے کہ وہ ٹیم کے بلے باز ی کوچ بنے رہیں۔

Younis Khan. Picture:INN
یونس خان۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یونس خان کا مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے ساتھ منسلک رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے  اور  قیاس ہے کہ وہ ٹیم کے  بلے باز ی کوچ بنے رہیں۔ذرائع کے مطابق ۴۲؍سالہ یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جائے گا ۔ سابق کپتان یونس خان کہاں اور کس رول میں خدمات انجام دیں گے اس کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان یونس خان جلد پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے ۔ یہ ملاقات گزشتہ ہفتے  ہونے والی تھی تاہم وسیم خان کی لاہور میں عدم موجودگی اور مصروفیات کے باعث یہ ملاقات نہ ہو سکی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے علاوہ ایج گروپ ٹیموں کیلئے یونس خان کی خدمات لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی اگلے ہفتے بورڈ حکام سے اہم ملاقات ہوگی، جس میں انہیں مزید ذمہ داریاں سونپنے پر مشاورت ہوگی۔اس ملاقات میں یونس خان کو طویل مدت کے لئے کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دیگر حکام سے مشاورت کے بعد یونس خان کے قومی کرکٹ کی بہتری میں کردار کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ جونیئر سطح پر بھی یونس خان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یونس خان کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جب کہ ٹی ۔۲۰؍ سیریز پاکستان نے برابر کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK