Inquilab Logo

دھونی نے کریئر کے بارے میں حقیقت کا احساس دلایا: یوراج

Updated: August 05, 2020, 11:45 AM IST | Agency | New Delhi

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو عام طور پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ناقد سمجھا جاتا ہے لیکن یوراج اب کہتے ہیں کہ انہیں بین الاقوامی کریئر کےحقیقی معنی دھونی نےہی بتائے تھے

Dhoni and Yuvraj - Pic : INN
دھونی اور یوراج ۔ تصویر : آئی این این

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو عام طور پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ناقد سمجھا جاتا ہے لیکن یوراج اب کہتے ہیں کہ انہیں بین الاقوامی کریئر کےحقیقی معنی دھونی نےہی بتائے تھے ۔ یوراج نے بتایا کہ کس طرح ویسٹ انڈیز کے دورے  پر ناقص کارکردگی کے  بعد انہیں ۲۰۱۷ء  میں ون ڈے ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، اس وقت دھونی نے  بین الاقوامی کریئر کی حقیقت سے آگاہ کرایا تھا۔اس دورے سے پہلے انہوں  نے۲۰۱۷ء میں آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں ۴؍ اننگز میں صرف ۱۰۵؍رن بنائے تھے۔
 یوراج نے نیٹ ورک۱۸؍ کو بتایا کہ جب میں واپس آیا تو کپتان وراٹ کوہلی نے میرا ساتھ دیا۔ اگر اس نے میرا ساتھ نہ دیا ہوتا تو میں واپس نہیں آپاتا ۔ میں نے پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن دھونی نے مجھے۲۰۱۹ء  کے ورلڈ کپ کی حقیقت سے آگاہ کیا کہ سلیکٹرز مجھے اس میں شامل کرنے پر غور نہیں کررہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ دھونی نے مجھے حقیقت سے آگاہ کیا۔ انہوں  نے وہ کیا جو وہ کرسکتے تھے لیکن کبھی کبھی بطور کپتان آپ ہر ایک کو انصاف نہیں دے سکتے۔ دنیا بھر کے کپتان کھلاڑیوں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ سورو گنگولی ہوں یا رکی پونٹنگ۔ چاہے کسی کھلاڑی کی مدد کریں یا نہ کریں یہ ذاتی انتخاب ہے۔ لیکن دھونی نے میرے ساتھ جتنا ممکن ہوسکا وہ کیا۔ یوراج  نے۲۰۱۱ء کے ورلڈ کپ میں دھونی کی کپتانی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور انہیں مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK