Inquilab Logo

ریئل کا لالیگا چمپئن بنناچمپئن لیگ کی فتوحات سے بڑی خوشی ہے: زیدان

Updated: July 19, 2020, 12:46 PM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈفٹبال کلب کے کوچ نے کہا : `میرے پروفیشنل تجربے میں آج کا دن بہترین دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ لیگ خطاب ہے

La Liga - Pic : INN
لا لیگا ۔ تصویر : آئی این این

اسپین کے مشہور فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے کہا ہے کہ ٹیم کا لالیگا چمپئن  بننا میرے  لئے  چمپئن  لیگ میں مسلسل ۳؍ فتوحات سے بڑی خوشی ہے۔  خیال رہے کہ ریئل میڈرڈ نے جمعرات کی دیر رات  اسپین کے کلب ویلاریئل  کو ایک۔۲؍ سے شکست دے کر اسپینش لیگ لالیگا  چمپئن بننے کااعزاز حاصل کیا تھا۔
 فرانس سے تعلق رکھنے والے سابق  چمپئن  کھلاڑی زیدان کا کہنا تھا کہ `چمپئن لیگ تو چمپئن  لیگ ہے لیکن اس لیگ نے مجھے بہت زیادہ خوش کردیا ہے کیونکہ لالیگا شان دار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ `ہم نے دیگر ٹیموں سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں اور ہم نے ایسا کردکھایا ہے ۔ زیدان نے کہا کہ `میرے پروفیشنل تجربے میں آج کا دن بہترین دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ لیگ خطاب ہے اور پابندیوں کے بعد یہ کامیابی غیرمعمولی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسکواڈ میں شامل تمام لوگوں کی کوششیں شامل نہ ہوتیں توریئل کیلئے یہ کامیابی ممکن نہیں تھی جن میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے میچ نہیں کھیلا لیکن وہ بدستور ساتھ رہے۔ زیدان نے کہا کہ `مجھے اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ مجھے کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے اور میں ان سے خوش ہوں کیونکہ وہ فٹبالرس سے پہلے انسان ہیں اور وہ اچھے لوگ ہیں ۔ ریئل  میڈرڈ نے کورونا وائرس کے باعث اپنے مداحوں کے بغیر میدان میں لیگ اپنے نام کی جبکہ کھلاڑی روایتی انداز میں بھرپور جوش خروش میں جشن منانے سے قاصر رہے۔
 کریم بینزیما نے سیزن کی بہترین کارکردگی کو جاری رکھا اور ریئل میڈرڈ کی جانب سے دونوں گول کئے۔ لالیگا کے رواں سیزن میں کریم بینزیما نے میسی کے بعد سب سے زیادہ گول کئے ۔ کورونا وائرس کے باعث مارچ میں جب لیگ کے میچوں کو ملتوی کردیا گیا تھا تو  بارسلونا کو۲؍پوائنٹس کی برتری حاصل کی تھی لیکن ریئل میڈرڈ نے دوبارہ آغاز کے بعد تمام ۱۰؍ میچ جیت کر اتنے پوائنٹس حاصل کرلئے  کہ بآسانی لالیگا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔زیدان کی ریئل میڈرڈ میں گزشتہ برس ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دوبارہ آمد کے بعد یہ پہلی بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کوچ کی حیثیت سے کلب کو مجموعی طور پر۱۱؍خطاب دلائے اور انہوں نے اس کامیابی کو اپنے مداحوں کے نام کیا۔خیال رہے کہ زیدان کی کوچنگ کے پہلے دورانیہ میں ریال میڈرڈ نے مسلسل ۳؍ مرتبہ چمپئن لیگ کا خطاب جیتا تھا تاہم انہوں نے اس سے زیادہ خوشی لالیگا کے جیتنے پر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK