Inquilab Logo

ٹی۲۰؍ بلاسٹ میں زیک کرولی کی طوفانی سنچری، کینٹ کی فتح

Updated: September 16, 2020, 11:32 AM IST | Agency | Manchester

ہمپشائر کے خلاف کینٹ نے یہ میچ۱۷ء۱؍اوورز میں۱۸۳؍ رن بناکر۸؍ وکٹ سے جیت لیا

Zak Crawley. Picture:INN
زیک کرولی۔ تصویر: آئی این این

 انگلینڈ کی ٹیم کے سلامی بلے باز زیک کرولی نے انگلینڈ میں ٹی۲۰؍ بلاسٹ کے نام سے جاری ٹوینٹی ٹوینٹی لیگ میں طوفانی سنچری بنائی ہے۔اس اننگز میں زیک  کرولی نے۱۴؍چوکے اور ۲؍چھکے لگا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔کرولی ٹی۲۰؍بلاسٹ ۲۰ ۲۰ء سیزن میں سنچری بنانے والے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ ہمپشائر کے خلاف زیک  کرولی نے کینٹ کی ٹیم کے لئے صرف۴۸؍ گیندوں میں سنچری بنائی ۔انگلینڈ کے لئے۸؍ٹیسٹ میچ کھیلنے والے۲۲؍ سالہ کرو  لی نے اس میچ میں۵۴؍ گیندوں میں۱۴؍ چوکوں اور۲؍چھکوں کی مدد سے۱۰۸؍ رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ۲۰۰؍ تھا۔ کینٹ کی ٹیم نے یہ میچ۱۷ء۱؍اوورز میں۱۸۳؍ رن بناکر۸؍ وکٹ سے جیت لیا۔  بتادیں کہ کرولی  اب تک انگلینڈ کے لئے ایک سنچری اسکور کرچکے ہیں ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس اننگز کو۲۶۷؍ رن تک پہنچایا تھا۔واضح رہےکہ کینٹ نے ٹاس جیت کر ہمپشائر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہمپشائر نے۲۰؍ اوورز میں۶؍ وکٹوں کے نقصان  پر ۱۸۲؍ رن بنائےتھے ۔ جیمس فلر نے۲۳؍ گیندوں میں۵۰؍ اور کپتان جیمس ونس نے۴۸؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK