Inquilab Logo

زین الدین کے حکمت عملی تبدیل کرنے سے ریئل میڈرڈ کو نقصان

Updated: March 03, 2021, 11:59 AM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈ کا ریئل سوسائیڈیڈ سے مقابلہ ایک ایک گول سے ڈرا۔آخری وقت میں وینشیس جونیئر نے ریئل کیلئے برابری کا گول کیا

Zinedine Zidane. Picture:INN
زین الدین۔تصویر :آئی این این

اسپینش لیگ لالیگا میں اس وقت زبردست مقابلہ آرائی دیکھنے کو مل رہی ہے لیکن ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرکے اپنی ٹیم کو نقصان پہنچا دیا۔ پیر کی رات ہونے والے میچ میں ریئل میڈرڈ کا مقابلہ ریئل سوسائیڈیڈ سے ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ اس ڈرا سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ شیئر کرلیا۔اسپینش لیگ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کا مقابلہ ڈرا ہونے سے اسے اگلے ہفتے ہونے والے میڈرڈ ڈربی میچ کی تیاری میں پریشانی ہوگی کیونکہ اس وقت ایٹلیٹیکو میڈرڈ ٹاپ پر ہے اور اس ٹیم کو بارسلونا اور ریئل میڈرڈ سے زبردست ٹکر مل رہی ہے۔ اب ریئل میڈرڈ کو اس میچ میں کامیابی حاصل کرنی لازمی ہے۔
 پیرکی رات ہونے والے میچ میں ریئل کے کوچ زین الدین زیدان نے فرسٹ ہاف میں۳۔۳۔۴؍ کی حکمت عملی طے کی تھی لیکن دوسرے ہاف میں انہوںنے اسے تبدیل کرتے ہوئے ۲۔۵۔۳؍ کردیا۔ اس کی وجہ سے  ریئل کا دفاع کمزور ہوگیا اور حریف ٹیم کو گول کرنےکا موقع مل گیا۔ ۵۵؍ویں منٹ میں  ریئل سوسائیڈیڈ کے کھلاڑی پورٹو نے برتری کا گول کیا اور اسکور صفر۔ ایک کردیا۔ اس کے بعد ریئل کی ٹیم مسلسل برابری کیلئے کوشش کرتی رہی اور اسے آخری وقت میں کامیابی ملی۔ ۸۹؍ویں منٹ میں وینشیس  جونیئر  نے ایک اہم اور ضروری گول کرکے ٹیم کو ۳؍پوائنٹس کے نقصان سے بچا لیا۔ وینشیس جونیئر کا ریئل میڈرڈ کیلئے یہ ۱۰۰؍واں میچ تھا اور انہوں نے اس میچ میں گول کرکے اسے یادگار بنادیا۔ میچ کے بعدکوچ زیدان نے کہا ’’میں  نے ۳؍دفاعی کھلاڑی کی حکمت عملی تبدیل کی کیونکہ ہمارے فارورڈ کھلاڑی حریف پر دبدبہ بنانے میں ناکام ثابت ہورہے تھے۔ جب یہ چیز میں نے دیکھی تو میں نے فوراً اس حکمت عملی کو تبدیل کردیا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’اس کی وجہ سے ہمیں نقصان ہواہے۔ میں نے ہنگامی طورپر تبدیلی کی تھی تاکہ ہمیں فائدہ ہو تاہم نہیں ہوسکا ۔‘‘ اس ڈرا کی وجہ سے ریئل میڈرڈ کا ۴؍ میچوں تک جیتنےکا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے اور وہ اب  ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب سے ۵؍پوائنٹس پیچھے ہوگیا ہے۔اس وقت بارسلونا اور ریئل کے ۵۳۔۵۳؍پوائنٹس ہیں لیکن گول کے فرق کی وجہ سے ریئل تیسرے اور بارسلونا دوسرے نمبرپر ہے۔ حالانکہ دونوں  نے ۲۵۔۲۵؍ میچ کھیلے ہیں  اور ایٹلیٹیکو نے ۲۴۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK