Inquilab Logo

زلاتن ابراہیمووِچ کے گول سے میلان کی سیری اے میں شاندار شروعات، بولوگنا پر فتح

Updated: September 23, 2020, 12:10 PM IST | Agency | Rome

زلاتن ابراہیمووچ نے اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے شاندار دو گول کئے جس کی بدولت اے سی میلان نے بولوگنا کے خلاف نئے سری اے سیزن کی جیت کے ساتھ شروعات کی۔

Zlatan Ibrahimovic. Picture:INN
زلاتن ابراہیمووِچ ۔ تصویر: آئی این این

زلاتن ابراہیمووچ نے اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے شاندار دو گول کئے جس کی بدولت اے سی میلان نے بولوگنا کے خلاف  نئے سری اے سیزن کی جیت کے ساتھ شروعات کی۔میلان کے کوچ اسٹیفانو پیولی نے سینڈرو ٹونالی  اور ابراہیمووچ کو  حریف ٹیم پر حاوی ہونے کی رہنمائی کے لئے منتخب کیا تھا۔ابراہیموچ گیارہویں منٹ میں گول کے قریب تھے لیکن ان کی کوشش باکس کے معمولی اوپر سےبال نکلنے سے ناکام ہوگئی ۔۳۸؍ سالہ ابراہیمووچ  نے۳۴؍ ویں منٹ میں تعطل توڑا جب تھیو ہرنینڈز نے بائیں طرف سے ایک کراس پر ابراہیمووچ نے دو ڈفنڈرز کوحیران کرتے ہوئے  طاقتور ہیڈر سے گیند کو جال میں ڈال دیا ۔میلان نے وقفے کے چار منٹ بعد ہی برتری دگنی کردی جب اسماعیل بنیسر کو ریکارڈو اورسولینی نے باکس میں گرایا۔ اس موقع پر ابراہیموچ نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے برتری۰۔۲؍پہنچادی ۔ابراہیموچ کو اپنی ہیٹ ٹرک ۶۳؍ ویں منٹ میں مکمل کرنے کا موقع ملا لیکن وہ گول کیپر کو ڈاج دینے کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK