• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی کپتان

Updated: Feb 18, 2020, 7:00 AM IST | Abdul Kareem

اس ہفتے سے خواتین کا ٹی ۲۰؍ عالمی کپ آسٹریلیا میں شروع ہونے والا ہے اور اس کے پریکٹس میچ جاری  ہیں۔ سبھی ٹیمیں آسٹریلیا میں خیمہ زن ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کرنے والی ہیں۔ پیر کو سڈنی میں سبھی ممالک کی ٹیموں کی کپتان یکجا ہوئی تھیں اور وہاں انہوں نے مختلف انداز میں تصاویر کھنچوائیں۔ ۲۱؍ فروری سے ہونے والے ایونٹ کے لئے تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل رنگارنگ فوٹو اور میڈیا سیشن ٹارونگازو میں ہوا۔ ۱۰؍ٹیموں کی کپتانوں نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا اور روایتی انداز میں جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ تمام تصاویر:آئی سی سی کا ٹویٹر 

X سڈنی کے ایک پارک میں سبھی ممالک کی کپتان پانی کے درمیان موجود پتھروں پر کھڑی ہیں اور اپنے اپنے انداز میں پوز دے رہی ہیں۔
1/ 7

سڈنی کے ایک پارک میں سبھی ممالک کی کپتان پانی کے درمیان موجود پتھروں پر کھڑی ہیں اور اپنے اپنے انداز میں پوز دے رہی ہیں۔

X سبھی ٹیموں کی کپتان ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں ۔ اس تصویر میں وہ رنگین جرسی میں نظر آرہی ہیں اور ان کے پیچھے ایک خوبصورت سماں ہے۔
2/ 7

سبھی ٹیموں کی کپتان ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں ۔ اس تصویر میں وہ رنگین جرسی میں نظر آرہی ہیں اور ان کے پیچھے ایک خوبصورت سماں ہے۔

X کپتانوں کی پریس کانفرس سے قبل کا منظر جہاں فوٹو گرافر سبھی کی تصاویر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کیلئے مصرو ف نظر آرہے ہیں۔ 
3/ 7

کپتانوں کی پریس کانفرس سے قبل کا منظر جہاں فوٹو گرافر سبھی کی تصاویر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کیلئے مصرو ف نظر آرہے ہیں۔ 

X ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ کینگروز کے قریب بیٹھ کر تصویر کھنچوا رہی ہیں۔
4/ 7

ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ کینگروز کے قریب بیٹھ کر تصویر کھنچوا رہی ہیں۔

X پاکستانی ٹیم کے کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر بھی پارک میں کیمرے کے سامنے دیکھی جاسکتی ہیں۔
5/ 7

پاکستانی ٹیم کے کپتان بسمہ معروف اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر بھی پارک میں کیمرے کے سامنے دیکھی جاسکتی ہیں۔

X سری لنکا کی ٹیم کی کپتان چماری اتھاپتھتھو اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کو پارک میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے۔
6/ 7

سری لنکا کی ٹیم کی کپتان چماری اتھاپتھتھو اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کو پارک میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے۔

X جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان ڈین وین نیکرک اور انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو ایک ساتھ پارک میں دیکھا جاسکتاہے۔ 
7/ 7

جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان ڈین وین نیکرک اور انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو ایک ساتھ پارک میں دیکھا جاسکتاہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK