Inquilab Logo

یوم افواج ۱۵؍ جنوری کو منایا جاتا ہے

Updated: January 17, 2020, 4:47 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ہندوستان میں ہر سال ۱۵؍ جنوری کو ’’یوم افواج‘‘یعنی آرمی ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن فیلڈ مارشل ایم کری اپّا سے موسوم ہے۔ اس وقت وہ لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ ہندوستانی افواج کے پہلے ہندوستانی کمانڈر اِن چیف تھے۔

آرمی ڈے کی ایک تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی
آرمی ڈے کی ایک تصویر۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان میں ہر سال ۱۵؍ جنوری کو ’’یوم افواج‘‘یعنی آرمی ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن فیلڈ مارشل ایم کری اپّا سے موسوم ہے۔ اس وقت وہ لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ ہندوستانی افواج کے پہلے ہندوستانی کمانڈر اِن چیف تھے۔ انہیں یہ عہدہ ۱۵؍ جنوری ۱۹۴۹ء کو اس وقت تفویض کیا گیا تھا جب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اور ہندوستانی فوج کے آخری کمانڈر اِن چیف جنرل سر فرانسیس بوچر کو برطرف کیا گیا تھا۔ ہندوستانی فوج اس دن کو بہت اہم خیال کرتی ہے اس لئے ہر سال ۱۵؍ جنوری کو اسے منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر نئی دہلی اور فوج کے تمام ہیڈ کوارٹرس میں پریڈ اور دیگر فوجی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ۱۵؍ جنوری ۲۰۱۹ء کو ۷۱؍ واں یوم افواج منایا گیا تھا۔ اس دن سپاہیوں کی قربانیوںکو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں سلامی دی جاتی ہے۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس ۲۰۱۷ء کے مطابق ہندوستانی فوج دنیا کی چوتھی طاقتور ترین فوج ہے۔ اس فہرست میں امریکہ پہلے،روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی فوج کی تشکیل ایسٹ انڈیا کمپنی میں ہوئی تھی جسے بعد میں ’برٹش انڈین آرمی‘ کے نام سے جانا جانے لگا اور آزادی کے بعد اسے ’نیشنل آرمی‘ کا نام دیا گیا۔ انڈین آرمی کی بنیاد یکم اپریل ۱۸۹۵ء کو برطانویوں نے رکھی تھی۔ہندوستانی فوج کا کمانڈر اِن چیف صدر جمہوریہ ہوتا ہے۔ فی الحال رام ناتھ کووند کمانڈی اِن چیف ہیں۔ اس سال ۷۲؍ واں یوم افواج منایا گیا۔

کے ایم کری اپّا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK