Inquilab Logo

مغرور درخت

Updated: June 18, 2022, 11:30 AM IST | Hassan Raza Sardar Wasfi | Mumbai

یک خوبصورت باغ تھا، جہاں بے شمار درخت لگے ہوئے تھے۔ ان میں سب سے بڑا مالٹے کا درخت تھا۔ ایک دن تمام درختوں نے فیصلہ کیا کہ باغ کے بادشاہ کا انتخاب کیا جائے۔ آپس میں صلاح مشورے کے بعد انہوں نے مالٹے کے درخت کو اپنا بادشاہ چُن لیا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

یک خوبصورت باغ تھا، جہاں بے شمار درخت لگے ہوئے تھے۔ ان میں سب سے بڑا مالٹے کا درخت تھا۔ ایک دن تمام درختوں نے فیصلہ کیا کہ باغ کے بادشاہ کا انتخاب کیا جائے۔ آپس میں صلاح مشورے کے بعد انہوں نے مالٹے کے درخت کو اپنا بادشاہ چُن لیا۔ 
 مالٹے کے درخت کے بادشاہ بننے پر لیموں کا درخت سخت ناراض ہو گیا، کیونکہ وہ خود بادشاہ بننے کا خواہشمند تھا۔
 لیموں کا درخت غرایا ”مَیں مالٹے کے درخت سے انتقام لوں گا۔ “
 لیموں کے درخت نے اپنی جڑوں کو لمبا کرنا شروع کر دیا۔ 
 وہ بادشاہ مالٹے کے درخت کے حصے کا پانی چراتا رہا، جس سے مالٹے کا درخت سوکھ گیا اور کسان نے اسے کاٹ ڈالا۔
 مالٹے کے درخت کے کٹ جانے پر تمام درخت بڑے غمگین ہوئے۔
 انہوں نے مجبوراً لیموں کے درخت کو اپنا نیا بادشاہ مان لیا۔ 
 لیموں کے درخت نے بادشاہ بننے کے بعد بھی اپنی بُری عادت جاری رکھی۔ وہ دوسرے درختوں کے حصے کا پانی چراتا رہا، جس سے اس کی شاخیں بڑی ہوتی گئیں اور وہ ایک تناور درخت بن گیا۔ جبکہ دوسرے درخت روز بہ روز کمزور ہوتے چلے گئے۔ 
 ایک دن باغ کے مالک نے دیکھا کہ لیموں کا درخت دوسرے درختوں کی نسبت کئی گنا اونچا اور پھیل چکا ہے۔ 
 اسے جب اس کی وجہ معلوم ہوئی تو اس نے تھوڑی دیر سوچا کہ اسے کیا کرنا چاہئے۔ اچانک اسے یاد آیا کہ اس کی بیوی نے اس سے مضبوط لکڑی کی ایک میز بنوانے کی خواہش کی تھی۔ لہٰذا کسان نے اپنا کلہاڑا اُٹھایا اور لیموں کا درخت کاٹ ڈالا۔ 
 دوسرے درخت یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کلہاڑے کا دستہ مالٹے کے درخت کی لکڑی کا بنا ہوا تھا۔
 لیموں کے درخت کے اس انجام پر دوسرے تمام درخت بے حد خوش ہوئے، کیونکہ انہیں لیموں کے درخت سے نجات مل گئی تھی۔ 
 تمام درختوں نے عہد کیا کہ ان میں سے ہر ایک اپنے دوسرے ساتھی کا خیال رکھے گا اور دوسرے کے حصے کا پانی نہیں پئے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK