Inquilab Logo

غیر معمولی بیماریوں سے آگاہی کا دن،۲۹؍ فروری

Updated: March 05, 2020, 9:08 PM IST | Mumbai

ہر سال فروری کا آخری دن یعنی ۲۸؍ یا ۲۹؍ فروری ’ریئر ڈیزیز ڈے‘(غیر معمولی بیماریوں سے آگاہی کا عالمی دن) کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Representation Purpose Only- Picture INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہر سال فروری کا آخری دن یعنی ۲۸؍ یا ۲۹؍ فروری ’ریئر ڈیزیز ڈے‘(غیر معمولی بیماریوں سے آگاہی کا عالمی دن) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال چونکہ فروری میں ۲۹؍ دن ہے اس لئے یہ دن کل یعنی سنیچر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد غیر معمولی بیماریوں اور مریضوں کی زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں لوگوں کے درمیان آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس دن دنیا کے کروڑوں والدین، بہن بھائیوں ، دادا، دادی، نانا، نانی، رشتہ داروں اور دوستوں کو مختلف تقاریب کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جو غیر معمولی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی نہ صرف دیکھ بھال کرتے ہیں بلکہ ان کی دل جوئی بھی کرتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے میں ان کی مدد کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ یورپ میں ۶؍ ہزار سے زائد اقسام کی غیر معمولی بیماریاں براہ راست ۳؍ کروڑ سے زائد لوگوں کی روز مرہ کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہیں ۔ ان بیماریوں میں ۸۰؍ فیصد جینیاتی ہوتی ہیں جبکہ دیگر بیکٹیریل، وائرل اور الرجیز کا نتیجہ ہوتی ہیں ۔ ان بیماریوں کے بارے میں کم آگاہی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں طبی مہارتیں بھی بہت کم ہیں ۔ معلومات کم ہے اس لئے مریضوں کی دیکھ بھال میں مشکلات پیش آتی ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز یورپ کے کئی ممالک نے مل کرکیا تھا۔ بعد میں اسے دنیا بھر میں منایا جانےلگا۔ آج دنیا کے ۱۰۰؍ ممالک یہ دن مناتے ہیں ۔ طبی ماہرین کو امید ہے کہ امسال اس بیداری مہم سے مزید ممالک وابستہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK