Inquilab Logo

ڈاکٹرس ڈے،ڈاکٹر بدھان رائےسے موسوم ہے

Updated: July 03, 2020, 7:47 PM IST | Mumbai

ڈاکٹروں کا قومی دن ’’نیشنل ڈاکٹرس ڈے‘‘ دنیا بھر میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔ تاہم، ہندوستان میں یہ دن ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ڈاکٹروں کا قومی دن ’’نیشنل ڈاکٹرس ڈے‘‘ دنیا بھر میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔ تاہم، ہندوستان میں یہ دن ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہماری زندگی میں ڈاکٹروں کی اہمیت اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ہندوستان میں مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز اسوسی ایشن اس روز خاص تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں جن میں ڈاکٹروں کے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دینے کو سراہا جاتا ہے۔

اس دن ڈاکٹر اپنے پیشہ وارانہ عزم کااعادہ کرتے ہیں ۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور اس دوران لوگوں کو ڈاکٹروں کی اہمیت کا مزید اندازہ ہوا ہے۔ہمارے ملک میں اس دن کو ’’انڈین میڈیکل اسوسی ایشن‘‘ کے تحت منایا جاتا ہے۔ یہی ادارہ ہر سال اس دن کو منانے کیلئے ایک تھیم مقرر کرتا ہے۔ گزشتہ سال اس دن کا تھیم تھا کہ ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے ملک میں یہ دن ڈاکٹر بدھان چندرا رائے سے موسوم ہے جو ایک فزیشین ہونے کے ساتھ سماجی رضا کار، مجاہد آزادی، سیاستداں اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کی ولادت اور انتقال، ایک ہی تاریخ یعنی یکم جولائی کو ہوا تھا۔وہ مغربی بنگال کے دوسرے وزیر اعلیٰ تھے۔ انہیں بھارت رتن سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ آزادی کے بعد ہندوستان نے میڈیکل کے شعبے میں کافی ترقی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK