Inquilab Logo

اس سال سے ’’روڈ سیفٹی منتھ‘‘ منایا جائے گا

Updated: January 15, 2021, 5:22 AM IST | Mumbai

نیشنل روڈ سیفٹی وِیک ہر سال ۱۱؍ جنوری سے شروع ہوتا ہے اور ۱۷؍ جنوری کو ختم ہوتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

نیشنل روڈ سیفٹی وِیک ہر سال ۱۱؍ جنوری سے شروع ہوتا ہے اور ۱۷؍ جنوری کو ختم ہوتا ہے۔تاہم، اس سال مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سے روڈ سیفٹی ویک (ہفتہ) نہیں بلکہ روڈ سیفٹی منتھ (مہینہ) منایا جائے گا جس کی میعاد ۱۸؍ جنوری سے۱۷؍ فروری تک ہوگی۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں سڑکوں پر صحیح طریقے سے اور ٹریفک کے تمام قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑیاں چلانے کا شعور اجاگر کرنا نیز ملک کی سڑکوں کو ملک کے عوام کیلئے محفوظ بنانا ہے تاکہ کس بھی قسم کے سڑک حادثے سے بچا جاسکے۔ اس دوران حکومت مختلف مہموں کے ذریعے لوگوں کو یہ بتاتی ہے کہ کس طرح سڑک حادثات سے بچا جائے اور اگر کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش آجائے تو کیا تدبیریں اپنائی جائیں ۔تاہم، اب ایک مہینے کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومتیں ان تمام چیزوں پر تو عمل کریں گی ہی نیز سوچھتا ابھیان کےتحت ملک کی صاف ستھری سڑکوں کو انعامات سے بھی نوازیں گی۔ عام طور پر اس مہینے میں ٹریفک پولیس عوام کو ’’دی موٹر وہیکلس ایکٹ ۱۹۸۸ء اینڈ موٹر وہیکلس بل آف ۲۰۱۹ء‘‘ سے آگاہ کرتی ہے۔ یہ تمام چیزیں سیمینارز، ورکشاپس اور تقریبات منعقد کرکے کی جاتی ہیں ۔ علاوہ ازیں ،سرکاری عہدیداران بینرس اور پمفلٹس کے ذریعے مسافروں کو ٹریفک کے قوانین سے آگاہ کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے، اور گاڑیاں ہمیشہ صحیح طریقے ہی سے چلانی چاہئیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK