Inquilab Logo

ہاتھوں کو دھونے کا عالمی دن۱۵؍ اکتوبر کو مناتے ہیں

Updated: October 16, 2020, 7:05 PM IST | Mumbai

گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے یعنی ہاتھ دھونے کا عالمی دن ہر سال ۱۵؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر لوگوں کے درمیان ہاتھ دھونے کی اچھی عادت کو فروغ دینا ہے اور انہیں اس پر عمل کرنے کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے یعنی ہاتھ دھونے کا عالمی دن ہر سال ۱۵؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر لوگوں کے درمیان ہاتھ دھونے کی اچھی عادت کو فروغ دینا ہے اور انہیں اس پر عمل کرنے کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق دنیا میں بیشتر بیماریاں ہاتھوں کے سبب ہی پھیلتی ہیں اس لئے دن بھر میں کئی بار ہاتھ دھونے چاہئیں اور دیگر افراد کو بھی اس کی تلقین کرنی چاہئے۔ اس دن لوگوں میں صابن یا ہینڈ واش سے ہاتھوں کو دھونے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ ہینڈ واش اور صابن سے ہاتھ دھونے سے سانس اور آنتوں کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ ۲۵؍ تا ۵۰؍ فیصد کم ہوجاتا ہے اور اس سے ہاتھوں میں لگے جراثیم بھی ۹۰؍ فیصد تک مرجاتے ہیں ۔ اس دن کو منانے کا آغاز ۲۰۰۸ء میں امریکہ میں ہوا تھا۔ تاہم، اب بیشتر ممالک یہ دن مناتے ہیں ۔ ۲۰۱۹ء کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں ۲۰۰؍ ملین افراد نے یہ دن منایا تھا۔ اس دن تعلیمی اداروں اور حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں اسی تعلق سے کھیل کھیلے جاتے ہیں اور تقاریر کی جاتی ہیں ، اور پھر تمام افراد مل کر صابن یا ہینڈ واش سے ہاتھ دھوتے ہیں ۔ ہر سال اس دن کا ایک تھیم ہوتا ہے۔ ۲۰۱۹ء میں اس کا تھیم ’’کلین ہینڈس فار آل‘‘ تھا۔ اس سال اس کا تھیم تھا ’’ہینڈ ہائیجین فار آل‘‘ ہے۔ زیر نظر تصویر گزشتہ سال کی ہے جس میں عراق کے ایک اسکول کے طلبہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ والدین کو بھی ہاتھوں کو صابن سے دھونے کا پیغام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK