Inquilab Logo

عالمی یوم شطرنج ۲۰؍ جولائی کو مناتے ہیں

Updated: July 23, 2021, 7:15 AM IST | Mumbai

عالمی یوم شطرنج ہر سال ۲۰؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اسی دن ۱۹۲۴ء کو ’’انٹرنیشنل چیس فیڈریشن‘‘ (ایف آئی ڈی ای) کا قیام عمل میں آیا تھا۔

Symbolic image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم شطرنج ہر سال ۲۰؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اسی دن ۱۹۲۴ء کو ’’انٹرنیشنل چیس فیڈریشن‘‘ (ایف آئی ڈی ای) کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس دن کو منانے کی تجویز یونیسکو نے پیش کی تھی، اور یہ دن ۱۹۶۶ء سے منایا جارہا ہے۔ ایف آئی ڈی ای کے ۱۸۱؍ ممبر ہیں۔ ۲۰۱۳ء میں عالمی یوم شطرنج دنیا کے ۱۷۸؍ ممالک میں منایا گیا تھا۔ ۱۲؍ دسمبر ۲۰۱۹ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کرکے اس دن کو باقاعدہ منانے کی اجازت دی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شطرنج کے ۶۰۵؍ ملین کھلاڑی ہیں۔ ۲۰۱۲ء کے ’’یو گو‘‘ کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا کی ۷۰؍ فیصد آبادی نے زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ شطرنج کھیلا ہے۔ شطرنج دو کھلاڑیوں کے درمیان ایک مربعی تختے پر کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ یہ ذہنی حکمتِ عملی پر مبنی ہوتا ہے۔ اِس کا قدیم نام چترنگ (سنسکرت زبان) تھا۔عربی زبان میں چونکہ ’چ‘ اور ’گ‘ کے حروفِ تہجی نہیں ہیں اس لئے عربی میں اسے شطرنج کے نام سے پکارا جانے لگا۔شطرنج دیگر علوم و فنون کی طرح قوموں کی ترقی و تمدن کا میزان ہے۔ گزشتہ تہذیبوں میں اس کھیل کو خصوصی اہمیت حاصل تھی۔ بعض مؤرخین کے مطابق مشرق میں ہندوستان اس کھیل کی جائے پیدائش ہے۔ تاہم، بعض کہتے ہیں کہ اس کھیل کی ایجاد مصر، چین یا ایران میں ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ شطرنج کا کھیل اور اس کے قواعد و ضوابط مختلف ادوار میں تبدیل ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK