مردوں کا عالمی دن ۱۹؍ نومبر کو منایا جاتا ہے

Updated: November 20, 2020, 8:19 PM IST | Mumbai

مردوں کا عالمی دن ہر سال ۱۹؍ نومبر کو منایا جاتا ہے۔یہ دن پہلی مرتبہ ۱۹؍ نومبر ۱۹۹۹ء کو منایا گیا تھا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

مردوں کا عالمی دن ہر سال ۱۹؍ نومبر کو منایا جاتا ہے۔یہ دن پہلی مرتبہ ۱۹؍ نومبر ۱۹۹۹ء کو منایا گیا تھا۔ صنفِ نازک کے حقوق کیلئے یوں تو ہرسال ۸؍ مارچ کو خواتین کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ تاہم، مردوں کے عالمی دن کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں مردوں کے مثبت کردار اور ان کو لاحق مسائل کے تئیں بیداری لانا ہے۔ یہ دن اس بات پر زور دیتا ہے کہ مرد خود اور اپنے زیر تربیت نوجوانوں کو مرد ہونے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریاں ، مثبت کردار اور اقدار کے بارے میں سکھائیں ۔ اس دن اس بات پر بھی گفتگو کی جاتی ہے کہ مردوں کو بھی ذہنی مسائل لاحق ہوسکتے ہیں جس کی وجہ خودکشی کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ ۱۹؍ نومبر کو مردوں کو اس بات کی بھی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو چھپانے کے بجائے ان کا اظہار کریں تاکہ ان کے ذہنی مسائل میں کمی آسکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ۵؍ بیماریاں ایسی ہیں جو خواتین کی نسبت مردوں کو اپنا زیادہ شکار بناتی ہیں ۔ ان میں ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، پھیپھڑوں کے امراض، منہ کا کینسر اور پروسٹیٹ کینسر شامل ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اطراف موجود مردوں کی ضروریات اور ان کے احساسات کا خیال کریں ۔ان سے بات چیت کر کے انہیں قائل کریں کہ بحیثیت مرد ضروری نہیں ہے کہ وہ اپنے جذبات چھپائے رکھیں اور حالات کا جبر تنہا جھیلتے رہیں ، اپنی پریشانیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کریں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK