Inquilab Logo

جوزف بلیک،کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دریافت کیلئےمشہورہیں

Updated: January 27, 2023, 11:26 AM IST | Mumbai

جوزف بلیک ایک اسکاٹش ماہر طبیعیات اور کیمیا داں تھے۔ جنہوںنے میگنیشیم اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دریافت کی تھی۔

Convection theory was given by the Scottish physicist and chemist Joseph Black.
کنویکشن تھیوری ، اسکاٹش ماہر طبیعیات اور کیمیا داں جوزف بلیک نے دی تھی۔

جوزف بلیکایک 
اسکاٹش ماہر طبیعیات اور کیمیا داں تھے۔ جنہوںنے میگنیشیم اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دریافت کی تھی۔ وہ ۱۷۵۶ء سے۱۷۶۶ء تقریباً ۱۰؍ سال تک گلاسگو یونیورسٹی میں اناٹومی اور کیمسٹری کے پروفیسر رہے، پھر ایڈنبرا یونیورسٹی میں میڈیسن اور کیمسٹری کے پروفیسر رہے ، جہاں انہوں نے ۳۰؍ سال سے زیادہ پڑھایا اور لیکچر دیا۔ ایڈنبرا اور گلاسگو دونوں یونیورسٹیوں میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی عمارتوں کا نام انہی سے موسوم ہے۔
  جوزف بلیک کی پیدائش ۱۶؍ اپریل ۱۷۲۸ء کو فرانس میں ہوئی تھی ۔ انہوںنے ابتدائی تعلیم گھر ہی پر حاصل کی۔اس کے بعد انہوںنے بیلفاسٹ کے گرامر اسکول میں داخلہ لیا۔ وہ جب ۱۸؍ سال کے ہوئے تو انہوں نے گلاسگو یونیورسٹی میں داخلہ لیا ۔ جہاں انہوں نے طب کا میدان منتخب کیا۔اس کے علاوہ انہیں علم کیمیا میں بھی دلچسپی تھی۔جوزف اپنے کیمسٹری کے استاد،معروف سائنسداں ولیم کولن سے بہت متاثر تھے۔انہوںنے اپنے استاد کی لیباٹری میں کیمسٹری کے تجربات کرنا شروع کردیئے۔
 جوزف نے گلاسگو یونیورسٹی میں میڈیسن کی تعلیم کیلئے داخلہ تو لے لیا مگر وہاں سے انہوں نے گریجویٹ نہیں کیا۔بلکہ انہوںنے ایڈنبرا یونیورسٹی میں داخلہ لیا کیونکہ وہاں کے میڈیکل اسکول کو خاص اہمیت حاصل تھی۔یہاں امتحان کو پاس کرنے کیلئے ایک مقالہ تیار کرنا پڑتا تھا۔انہوںنے بھی ایک الکلی کی کیمیائی خصوصیات پر تجربات کی ایک سیریز کی۔ ۱۷۵۴ء میں انہیں میڈیکل کی ڈگری تفویض کر دی گئی۔جوزف نے اپنے تجربات کو وسیع کیا۔۱۷۵۶ء میں انہوں نے اپنے نتائج کو اعلیٰ مرحلے تک پہنچایا اور سائنسی میدان میںنمایاںکامیابی حاصل کیں۔ 
؍ ۱۸ویں صدی کے بیشتر تجربہ کاروں کی طرح، کیمسٹری کے بارے میں سیاہ فام کے تصورات مادے کے ’’پانچ اصولوں‘‘ پر مبنی تھے۔جس میں پانی، نمک، زمین، آگ اور دھات شامل تھے۔ انہوںنے’’ہوا‘‘ کے اصول کو اس وقت شامل کیا جب ان کے تجربات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کی حتمی طور پر تصدیق کی۔ جسے انہوں نے’’فیکسڈ ایئر‘‘ کا نام دیا ۔جوزف بلیک نے گیس کی بہت سی خصوصیات کو واضح کیا ۔
 ء۱۷۶۶ میں وہ گلاسگو یونیورسٹی میں کیمسٹری اور طب کے پروفیسر مقرر ہوئے۔جوزف ،رائل سوسائٹی آف ایڈنبرا کے بنیاد گزاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ ۱۷۸۸ء سے ۱۷۸۰ء تک وہ رائل کالج آف فزیشن آف ایڈنبراکے صدر رہے۔ان کے نامور شاگردوں میںمعروف برطانوی ماہر نباتات جیمس ایڈورڈ اسمتھ اور برطانوی کیمیا داں اور استاد تھا مس چارلس ہوپ کا شمار ہوتا ہے۔جوزف بلیک کئی سائنسی اداروں کے رکن بھی رہے جن میں ، فرانسیسی اکیڈمی آف سائنسز،رائل سوسائٹی آف ایڈنبرا، رائل سوسائٹی آف کیمسٹری اور سینٹ پیٹر برگ اکیڈمی آف سائنسز شامل ہے۔جوزف بلیک کا انتقال۶؍ دسمبر ۱۷۹۹ء کو اسکاٹ لینڈ میں ہوا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK