Inquilab Logo

چوبیس مارچ: ٹی بی کے مرض سے آگاہی کا دن

Updated: March 27, 2020, 4:13 PM IST | Mumbai

عالمی یوم تپ دق’’ورلڈ ٹیوبو کلوسس ڈے‘‘ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے ہر سال ۲۴؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کی شروعات ۱۹۹۵ء میں ہوئی تھی۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں تپ دق کے مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

TB Awareness Day is celebrated on March 24. Photo : Midday
ٹی بی سے آگاہی کا دن ۲۴؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ تصویر: مڈڈے

عالمی یوم تپ دق’’ورلڈ ٹیوبو کلوسس ڈے‘‘ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے ہر سال ۲۴؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کی شروعات ۱۹۹۵ء میں ہوئی تھی۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں تپ دق کے مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن ۱۸۸۲ء میں برلن یونیورسٹی کے ادارہ صحت میں ڈاکٹر رابرٹ کوچ سمیت سائنسدانوں کے ایک گروہ کے تپ دق کی وجوہات دریافت کر نے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تپ دق موت کی ۱۰؍وجوہات میں سے ایک ہے۔ ۲۰۱۵ء کے اعداد و شمار کے مطابق ۱۰ء۴؍ ملین افراد اس مرض کا شکار ہوئے تھے جن میں سے ۱ء۸؍ ملین افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈاکٹر رابرٹ کوچ کی تحقیق میڈیکل سائنس کیلئے بہت بڑا قدم تھی۔ آج ٹی بی کو بڑی بیماریوں میں شمار نہیں کیا جاتا لیکن اس وقت یہ ایک موذی مرض تھا۔ پوری دنیا ٹی بی سے نمٹنے کیلئے جدوجہد کررہی تھی۔ عالمی یوم تپ دق کا مقصد یہی ہے کہ تپ دق کی عالمی وبا کو ختم کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں مزید بیداری لائی جائے۔ اس سلسلہ میں کئی ممالک اور تنظیموں کا ایک نیٹ ورک بھی ہے جسے اسٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ٹی بی کے علاج کی متعدد کوششیں کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے مطابق یہ کوششیں ابھی ناکافی ہیں اور دنیا کو مزید جدوجہد کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK