Inquilab Logo

علم ریاضی کا قومی دن ۲۲؍ دسمبر کو مناتے ہیں

Updated: January 07, 2021, 9:52 PM IST | Mumbai

علم ریاضی کا قومی دن ’’نیشنل میتھیمیٹکس ڈے ‘‘ ہر سال ۲۲؍ دسمبر کو مناتے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

علم ریاضی کا قومی دن ’’نیشنل میتھیمیٹکس ڈے ‘‘ ہر سال ۲۲؍ دسمبر کو مناتے ہیں ۔یہ دن ملک کے عظیم ریاضی دانوں میں شمار ہونے والے سری نواسا راما نوجن سے موسوم ہے۔ اس کے منانے کا آغاز ۲۰۱۲ء سے ہوا تھا۔ ۲۶؍ فروری ۲۰۱۲ء کو اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مدراس یونیورسٹی کی ۱۲۵؍ ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اس دن کو منانے نیز ۲۰۱۲ء کو علم ریاضی کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن ملک کے تقریباً تمام تعلیمی اداروں میں ریاضی کے متعلق تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ ۲۰۱۷ء میں اس دن کو مزید فروغ دینے کیلئے کوپم، آندھرا پردیش میں ’’راما نوجن میتھ پارک‘‘ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ یہاں طلبہ کو ریاضی سے کے سوالات آسانی سے حل کرنے کی تراکیب بتائی جاتی ہیں ۔ سری نواسا رامانوجن ۲۲؍ دسمبر ۱۸۸۷ء کو تمل ناڈو میں پیدا ہوئے تھے۔ ۳۳؍ سال کی عمر میں ٹی بی کے مرض کے سبب ان کا انتقال ہوگیا تھا۔انہوں نے ریاضی کے کئی ضابطوں پر تحقیق کی، اور ان میں چند اہم تبدیلیاں بھی کی تھیں ۔ انتہائی ذہین ہونے کے باوجود وہ صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کرسکے تھے۔ مؤرخین لکھتے ہیں کہ امتحانات کے وقت وہ صرف ریاضی کے پرچے میں شریک ہوتے تھے، اور اس میں بھی وہ صرف ان سوالوں کے جواب لکھتے جنہیں وہ ضروری سمجھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی ایف اے میں داخلہ نہیں لے سکے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK