Inquilab Logo

پیپر بیگ ڈے: کاغذ کی تھیلیاں ماحول دوست ہوتی ہیں

Updated: July 17, 2020, 7:36 PM IST | Mumbai

ہر سال ۱۲؍ جولائی کو دنیا بھر میں ’’پیپر بیگ ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ کاغذی تھیلے، نقصاندہ پلاسٹک بیگز کے مقابلے میں ماحول دوست ہوتے ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہر سال ۱۲؍ جولائی کو دنیا بھر میں ’’پیپر بیگ ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔ کاغذی تھیلے، نقصاندہ پلاسٹک بیگز کے مقابلے میں ماحول دوست ہوتے ہیں ۔ اس دن کو منانے کا مقصد پلاسٹک کے بجائے کاغذکی تھیلیوں کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے میں مدد ملے۔ اس سے ہر سال لاکھوں جاندار متاثر ہوتے ہیں اور پلاسٹک کو سڑنے میں ہزاروں سال لگتے ہیں ۔ امریکی مؤجد ، فرانسس وولے نے ۱۸۵۲ء میں دنیا کی پہلی پیپر بیگ مشین کیلئے پیٹنٹ کروایا تھا۔ تاہم، مارگریٹ ای نائٹ جنہیں ’’مدر آف دی گروسری بیگ‘‘ کہا جاتا ہے، نے ۱۸۷۰ء کو ایک ایسی مشین بنائی تھی جو کاغذ کو مربع کی شکل میں ڈھال کر اسے فولڈ کر کے چسپاں کرتی تھی۔ اس کے بعد لاکھوں افراد نے کاغذ کے تھیلے استعمال کرنے شروع کردیئے۔ تاہم، اب بھی بیشتر افراد پلاسٹک کا بیگ ہی استعمال کرتے ہیں ۔ واضح ہو کہ پلاسٹک ماحول کیلئے خطرناک ہے۔ کاغذی تھیلے دوبارہ قابل استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ری سائیکل ہونے کے قابل بھی ہیں ۔ نہ صرف وہ بایوڈیگریڈبل ہیں بلکہ انہیں سنبھالنا بھی آسان ہے۔ دنیا کے بیشتر بڑے برانڈز اب اپنے گاہکوں کو کاغذ کی تھیلیاں دیتے ہیں ۔ پلاسٹک بیگز کے مقابلے میں پیپر بیگز بنانے میں کم توانائی خرچ ہوتی ہے۔ اگر کوئی جانور کاغذ کی تھیلی نگل بھی لے تو اس کی صحت کو خطرہ نہیں ہوتا۔ اس لئے اپنی زمین اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ہم پیپر بیگز کا استعمال کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK