Inquilab Logo

یوم راجستھان، ۳۰؍ مارچ کو مناتے ہیں

Updated: April 04, 2020, 12:52 PM IST | Mumbai

یوم راجستھان ’’راجستھان ڈے‘‘ ہر سال ۳۰؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔۳۰؍ مارچ ۱۹۴۹ء کو جودھپور ، جے پور ، جیسلمیر اور بیکانیر، ان علاقوں کو جوڑ کر راجستھان تشکیل دیا گیا تھا۔ اس دن راجستھان کے عوام کی بہادری اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

یوم راجستھان ’’راجستھان ڈے‘‘ ہر سال ۳۰؍ مارچ کو منایا جاتا ہے۔۳۰؍ مارچ ۱۹۴۹ء کو جودھپور ، جے پور ، جیسلمیر اور بیکانیر، ان علاقوں کو جوڑ کر راجستھان تشکیل دیا گیا تھا۔ اس دن راجستھان کے عوام کی بہادری اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ راجستھان کی تہذیب و ثقافت ہندوستان کی دیگر ریاستوں ہی کی طرح بالکل مختلف ہے۔ یہاں کا فن، محلات اور پکوانوں کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ اس دن ریاست کے مختلف اداروں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے ذریعے راجستھان کی ثقافت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ راجستھان کو پہلے ’’راجپوتانہ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ جب ۲۲؍ علاقوں کو ملا کر ایک ریاست تشکیل دی گئی تو اس کا نام راجستھان رکھا گیا۔ اس لفظ کا معنی ہے ’’بادشاہوں کی جگہ‘‘۔ صدیوں سے ان علاقوں پر مختلف بادشاہوں کی حکومت رہی ہے اسی لئے اس کا نام راجستھان تجویز کیا گیا۔ تاہم، آزادی کے بعد شاہی نظام ختم کردیا گیا۔راجستھان کا انضمام ۴؍ مراحل میں ہواتھا۔ اس کی شروعات ۱۸؍ اپریل ۱۹۴۸ء کو ہوئی تھی۔ اس دن الور ، بھرت پور ، ڈھول پور اور کرولی کا انضمام عمل میں آیا تھا۔ تاہم، شاہی علاقوں کو مختلف مراحل میں شامل کیا گیا اور بالآخر ۳۰؍ مارچ ۱۹۴۹ء کو راجستھان، ہندوستان کے نقشے پر ایک بڑی ریاست کی شکل میں ابھرا۔ اس ریاست کے انضمام کے عمل میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

rajasthan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK