Inquilab Logo

آٹھ اپریل کو ’’گلابی سپر مون‘‘ دیکھا گیا

Updated: April 10, 2020, 9:32 AM IST | Mumbai

اس ہفتے ۷؍ اور ۸؍ اپریل کو دنیا بھر کے لوگوں نے گلابی سپر مون(پنک سپر مون)کا نظارہ کیا۔ درحقیقت یہ گلابی رنگ کا نہیں بلکہ سنہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ سپر مون کو ایک مکمل چاند کہا جاتا ہے جو زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے۔

Pink Supermoon. Photo : Inquilab
گلابی سپر مون۔ تصویر: انقلاب

اس ہفتے ۷؍ اور ۸؍ اپریل کو دنیا بھر کے لوگوں نے گلابی سپر مون(پنک سپر مون)کا نظارہ کیا۔ درحقیقت یہ گلابی رنگ کا نہیں بلکہ سنہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ سپر مون کو ایک مکمل چاند کہا جاتا ہے جو زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے۔ یہ گلابی سپر مون زمین سے ۳۵؍ ہزار ۳۵؍ کلومیٹر دور تھا جبکہ چاند اور زمین کے درمیان اوسط فاصلہ۳؍ لاکھ ۸۴؍ ہزار ۴۰۰؍ کلومیٹر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ چاند معمول کے مکمل چاند سے ۱۴؍ فیصد زیادہ بڑا اور ۳۰؍ فیصد زیادہ روشن تھا۔ یہ ۲۰۲۰ء کا سب سے بڑا اور روشن ترین گلابی سپر مون تھا۔ جو لوگ اسے نہیں دیکھ سکے وہ اگلے گلابی سپر مون کا انتظار کریں جو مئی میں دیکھا جائے گا۔ ہر کوئی اپنے گھر کی چھت سے اس سپر مون کا نظارہ کرسکتا ہے۔ یہ سپر مون واضح طور پر نظر آیا تھا کیونکہ یہ معمول کے چاند سے زیادہ روشن اور بڑا تھا۔ اپریل کے مہینے میں چاند کو ’’گلابی چاند‘‘ موسم بہار میں سب سے پہلے کھلنے والے ’’فلاکس‘‘ نامی پھول کی نسبت سے دیا گیا ہے جو گلابی رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ پھول شمالی امریکہ میں کھلتا ہے۔ اسی طرح دیگر مہینوں میں بھی چودھویں کے چاند کو الگ الگ نام دیئے گئے ہیں جیسے فروری کے چاند کو برفیلا چاند(اسنووی مون)، مارچ کے مکمل چاند کو گرم چاند(وارم مون) اور جون کے مکمل چاند کو اسٹرابیری چاند (اسٹرابیری مون) کہا جاتا ہے۔ عام طور پر سال بھر میں ۱۲؍ مرتبہ چاند مکمل ہوتا ہے لیکن امسال اکتوبر میں ۲؍ مرتبہ یعنی سال میں ۱۳؍ مرتبہ چاند مکمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK