Inquilab Logo

اِسٹرا بیئر فیسٹیول ۱۵؍ تا ۱۷؍ جنوری منایا جاتا ہے

Updated: January 22, 2021, 5:16 AM IST | Mumbai

اِسٹرا بیئر فیسٹیول متعدد مغربی ممالک میں جنوری کے مہینے میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اِسٹرا بیئر فیسٹیول  متعدد مغربی ممالک میں جنوری کے مہینے میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ تاہم،بیشتر مؤرخین کا خیال ہے کہ اس تہوار کو منانے کی ابتداء جرمنی سے ہوئی تھی۔ یہ تہوار کرسمس کی شام سے شروع ہوتا تھا، اور کئی دنوں تک جاری رہتا تھا۔ گزشتہ چند برسوں سے اسے منانے کا آغاز جنوری کے وسط سے ہونے لگا ہے۔ اب یہ تہوار آسٹریلیا، برطانیہ اور سوئزر لینڈ سمیت کئی ممالک میں منایا جارہا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر لوگ پیال یا بھوسے سے بنا لباس پہنتےہیں اس لئے انہیں ’’اسٹرا بیئر‘‘ کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قدیم زمانے میں بھالو پالنے والے موسم سرما کے اواخر میں بھالوؤں کو لے کر گھر گھر جاتے تھے اور ان کا کرتب دکھا کر لوگوں کی تفریح کرتے تھے جس کے بدلے میں لوگ انہیں آٹا، چاول یا دال جیسی چیزیں دیا کرتے تھے۔اس طرح ان کی گزر بسر ہوتی تھی۔ لیکن جوں جوں زمانہ ترقی کرتا گیا، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ان کے انداز میں بھی تبدیلی آتی گئی۔ پھر مداریوں کا گروپ بن گیا جس میں موسیقار اور اداکار بھی شامل ہونے لگے، اس طرح لوگوں کی تفریح مزید بہتر طریقے سےہونے لگی اور وہ انہیں پیسے دینے لگے۔ تاہم، اب اس قسم کی تفریح نہیں فراہم کی جاتی بلکہ اس تہوار کے موقع پر لوگ صرف پیال کا لباس پہن کر سڑکوں پر کرتب دکھاتے ہیں ۔ اگر انہیں کوئی پیسے دے دیتا ہے تو وہ خوشی خوشی اسے قبول کرلیتے ہیں ۔ زیر نظر تصویر وہیٹل سی شہر، آسٹریلیا کی ہے جہاں ۱۵؍ تا ۱۷؍ جنوری یہ تہوار منایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK