Inquilab Logo

نظر کا نیا چشمہ یا لینس لگانے سے آنکھوں میں درد ہوتا ہے، کیوں ؟

Updated: March 27, 2020, 4:10 PM IST | Mumbai

کمزور بینائی والے افراد نظر کا چشمہ استعمال کرتے ہیں ۔ اگر کسی شخص کو قریب یا دور کی چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں تو ڈاکٹر اسے نظر کا چشمہ یا آنکھوں میں لینس لگانے کی صلاح دیتے ہیں ۔ جب کمزور بینائی والے افراد نظر کا چشمہ یا لینس پہنتے ہیں تو ابتدائی چند دنوں میں ان کی آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔ اگر آپ کو نظر کا چشمہ نہیں ہے تو آپ کو اس بابت اندازہ نہیں ہوگا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کمزور بینائی والے افراد نظر کا چشمہ استعمال کرتے ہیں ۔ اگر کسی شخص کو قریب یا دور کی چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں تو ڈاکٹر اسے نظر کا چشمہ یا آنکھوں میں لینس لگانے کی صلاح دیتے ہیں ۔ جب کمزور بینائی والے افراد نظر کا چشمہ یا لینس پہنتے ہیں تو ابتدائی چند دنوں میں ان کی آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔ اگر آپ کو نظر کا چشمہ نہیں ہے تو آپ کو اس بابت اندازہ نہیں ہوگا۔ تاہم، آپ نے اپنے دوستوں یا گھر کے افراد سے اس بارے میں سنا ضرور ہوگا۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
 انسان کی بینائی میں دو طرح کی کمزوریاں ہوتی ہیں ، ایک قریب کی جبکہ دوسری دور کی۔ قریب کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انسان کو قریب رکھی چیزوں کو دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔یہ عموماً بڑی عمر کے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ 
 دور کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انسان کو دور کی چیزیں دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے اور یہ ہر عمر کے لوگوں میں عام ہے۔ ڈاکٹر ان دونوں مسائل میں نظر کا چشمہ لگانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لیکن وہ افراد جن کی نظر کمزور ہے، جب وہ نیا چشمہ پہنتے ہیں تو ان کی آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے، لیکن اگر وہ ایک چشمہ پہلے سے پہن رہے ہوتے ہیں تو اس میں انہیں درد نہیں ہوتا بلکہ سب نارمل ہوتا ہے۔
 دراصل کافی عرصے تک نظر کا ایک ہی چشمہ استعمال کرنے سے ہماری آنکھوں کے ٹشوز اس چشمے کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں لیکن جب آپ نیا چشمہ لگاتے ہیں تو ہماری آنکھوں کو خود کو نئے لینس کے مطابق ڈھالنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ ہماری آنکھیں فوری طور پر تبدیلی کو قبول نہیں کر پاتیں جس کے نتیجے میں چیزیں واضح تو نظر آتی ہیں لیکن سر گھومتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔تھوڑی دیر چشمہ لگانے سے آنکھوں اور سر میں در شروع ہوجاتا ہے۔ تاہم، یہ کوئی گمبھیر مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کو زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے تک اس درد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اتنے دنوں میں آنکھوں کے ٹشوز خود کو چشمے کے لینس کے مطابق ڈھال لیتے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK