Inquilab Logo

عالمی یوم بریل’’ لوئی بریل‘‘ سے موسوم ہے

Updated: January 08, 2021, 4:30 AM IST | Mumbai

عالمی یوم بریل ہر سال ۴؍ جنوری کو منایا جاتا ہے جو لوئی بریل سے موسوم ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

عالمی یوم بریل ہر سال ۴؍ جنوری کو منایا جاتا ہے جو لوئی بریل سے موسوم ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز ۲۰۱۹ء سے ہوا ہے جس کا مقصد جزوی اور مکمل طور پر نابینا افراد کے انسانی حقوق کی مکمل تعبیر کے اہم مواصلاتی ذریعے بریل کی بابت بیداری پیدا کرنا ہے۔ بریل، حروف اور ہندسوں کی علامات کو ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے، جو ابھرے ہوئے نقطوں پر مشتمل ہے۔نابینا افراد اسے چھوکر محسوس کرتے ہیں ، اور کوئی بھی چیز پڑھتے ہیں ۔ یہ رسم الخط فرانسیسی موجد لوئی بریل نے ۱۸۳۷ء میں متعارف کیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں تقریباً تین کروڑ۶۰؍ لاکھ افراد نابینا ہیں جبکہ۲۱؍ کروڑ ۶۰؍ لاکھ افراد کی بینائی شدید طور پر متاثر ہے۔ بینائی سے محروم افراد کو عام لوگوں کے مقابلے مفلسی اور مسائل کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عالمی یوم بریل ان لوگوں کیلئے محتاجی سے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔اس دن نابینا افراد کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اور انہیں مختلف قسم کے مقابلوں کے ذریعے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ لوئی بریل ۴؍ جنوری ۱۸۰۹ء کو فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کی بینائی چلی گئی۔ اس محرومی سے نجات حاصل کرنے کیلئے انہوں نے بریل رسم الخط ایجاد کیا۔ بنیادی طور پر یہ چھ نقطوں پر مبنی نظام ہے، ان نقطوں پر انگلیاں پھیری جاتی ہیں اور لکھی ہوئی تحریر کا مفہوم سمجھ لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK