Inquilab Logo

ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن ۲۸؍ جولائی کو منایا جاتا ہے

Updated: July 31, 2020, 7:05 PM IST | Mumbai

ہیپا ٹائٹس یعنی التہاب جگر کا عالمی دن ہر سال۲۸؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض کی بابت لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہیپا ٹائٹس یعنی التہاب جگر کا عالمی دن ہر سال۲۸؍ جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض کی بابت لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔ ہیپاٹائٹس ایک ایسا مرض ہے جس میں کسی وائرس یا کسی ٹاکسن کی وجہ سے جگر میں سوزش، سوجن، ورم یا التہاب پیدا ہو گئی ہو۔واضح رہے کہ جگر بہت اہم عضو ہے۔ یہ جسم میں خون پیدا کرنے کا کام کرتا ہے جس سے پورے جسم کی نشوونما ہوتی ہے۔ جگر کی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہا جاتا ہے۔اس کی ۵؍ اقسام ہیں : ہیپاٹائٹس اے، ہیپاٹائٹس بی،ہیپاٹائٹس سی، ہیپاٹائٹس ڈی اور ہیپاٹائٹس ای۔ یہ بیماری عام طور پر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ہیپاٹائٹس اے اور ای گندے پانی اور خراب کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے جبکہ بی، سی اور ڈی استعمال شدہ سرنج اور غیر معیاری خون منتقل کرنے سے ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس اے کے۱۴؍ لاکھ، ہیپاٹائٹس بی کے۲؍  ارب اور ہیپاٹائٹس سی کے۱۵؍ کروڑ سے زائد مریض ہیں اور اس مرض سے سالانہ دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں ۔ اس مرض کے پھیلاؤ میں سب سے بڑا خطرہ ایسے مریض ہیں جو اپنے مرض سے آگاہ نہیں ہوتے اور وہ اسے دیگر افراد میں منتقل کر دیتے ہیں ۔ اس مرض سے بچنے کیلئے صاف پانی کا استعمال کریں ، کھلی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں اور گندی چیزیں چھونے کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK