?>

نوبیل انعام یافتہ ۱۰؍ ہندوستانی

آئی این این

Inquilab
By Tamanna Khan
Published Jun 25, 2024

رابندر ناتھ ٹیگور

انہیں۱۹۱۳ء میں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ بنگالی زبان کے شاعر، فلسفی اور افسانہ اور ناول نگار تھے۔

آئی این این

رڈیارڈ کپلنگ

انہیں ۱۹۰۷ء میں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔وہ ایک انگریز کہانی نویس، شاعر اور ناول نگار تھے۔ وہ انگریزوں کے دور میں ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔

آئی این این

سی وی رمن

انہیں ۱۹۳۰ء میں طبیعیات کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ان کا تعلق مدراس سے تھا اور وہ ایک ماہر طبیعیات تھے۔

آئی این این

ہرگوبند کھرانہ

انہیں ۱۹۶۸ء میں ادویات کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی سائنسداں تھے۔

آئی این این

مدر ٹریسا

انہیں ۱۹۷۹ء میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ مقدونیہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی غریبوں کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی۔

آئی این این

سبرامنین چندرشیکھر

انہیں ۱۹۸۳ء میں طبیعیات کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی طبیعیات داں تھے۔

آئی این این

امرتیہ کمار سین

انہیں ۱۹۹۸ء میں معاشیات کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ انہوں نے قحط کی وجوہات اور اس کے سدباب سے متعلق امور پر تحقیق کی اور عملی حل پیش کئے ہیں۔

آئی این این

وینکی راماکرشنن

انہیں ۲۰۰۹ء میں کیمیا کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی سائنسداں ہیں۔

آئی این این

YOU MAY ALSO LIKE

معدومیت کا شکار سولہ ہندوستانی جاندار

صارفین میں مقبول سات سوشل میڈیا ایپس

کیلاش ستیارتھی

انہیں ۲۰۱۴ء میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔

آئی این این

ابھیجیت بنرجی

انہیں ۲۰۱۹ء میں معاشیات کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔وہ عبداللطیف جمیل پورٹی ایکشن لیب کے شریک بانی ہیں۔

آئی این این

معدومیت کا شکار سولہ ہندوستانی جاندار

Follow Us on :-