?>

مصنوعی ذہانت؛ فائدہ مند یا نقصاندہ

آئی اسٹاک

Inquilab
By Aliya Sayyed
Published Nov 16, 2023

فائدہ (۱)

انسان غلطیاں کرتا ہے مگر انسان کی بنائی ہوئی مشین اگر ایک مرتبہ درست طریقے سے تکمیل پا جائے تو غلطیاں ہونے کا امکان بالکل ختم ہوجاتا ہے۔

آئی اسٹاک

فائدہ (۲)

بعض صورتحال جیسے زلزلے، یا کسی عمارت کے ڈھے جانے کے حادثات میں انسانوں کو بھیجنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ان مقامات پر اے آئی کو آسانی سے بھیجا جاسکتا ہے۔

آئی اسٹاک

فائدہ (۳)

اے آئی ہفتے کے ۷؍ دن ۲۴؍ گھنٹے دستیاب ہوتا ہے، تھکتا نہیں ہے، یہ طویل مدت تک بغیر وقفہ لئے مسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی اسٹاک

فائدہ (۴)

متعدد جگہوں پر اب آپ کو انسانوں سے نہیں اے آئی سے بات چیت کرنی ہوتی ہے۔ جیسے کسی بینک کا ایپ ہو، کسی کمپنی کی وینڈنگ مشینیں۔

آئی اسٹاک

فائدہ (۵)

متعدد معاملات میں انسان فیصلہ کرنے میں وقت لیتا ہے۔ کافی غور و خوض اور اچھی طرح سوچنے کے بعد انسان فیصلہ کرتا ہے مگر اے آئی چند سیکنڈز میں فیصلہ کرلیتا ہے۔

آئی اسٹاک

فائدہ (۶)

اسمارٹ فون میں سیکڑوں ایپس ہیں جن کی مدد سے گھر بیٹھے متعدد کام انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ آن لائن شاپنگ یا کسی شہر کی سیر، اے آئی نے سب آسان بنادیا ہے۔

آئی اسٹاک

نقصان (۱)

ایک بہترین اے آئی سافٹ ویئر یا روبوٹ تیار کرنے کیلئے خطیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔ صرف بڑی کمپنیاں ہی اسے تیار کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

آئی اسٹاک

نقصان (۲)

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کے کام بغیر کسی غلطی کے مشینیں کرنے لگیں تو دنیا بھر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

آئی اسٹاک

نقصان (۳)

چونکہ اے آئی کسی بھی جذبے سے عاری ہے اس لئے فیصلہ یا کوئی ایسا کام کرنے جس میں جذبات کی ضرورت ہو، وہ ناکام ہوجائے گا۔

آئی اسٹاک

نقصان (۴)

اے آئی کا تخلیق کار انسان ہے۔یہ کتنا ہی ذہین کیوں نہ ہوجائے، انسانی ذہانت کا مقابلہ نہیں کرسکتا اور نہ اس کی طرح تخلیقی سوچ کا حامل ہوسکتا ہے۔

آئی اسٹاک

YOU MAY ALSO LIKE

خلیج میں کامیاب ۱۰؍ بالی ووڈ فلمیں

کشمیر میں شوٹ کی گئیں فلمیں

نقصان (۵)

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر انسان نے اے آئی کو اس کی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچا دیا تو اس پر قابو کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

آئی اسٹاک

نقصان (۶)

اگر اے آئی میں کوئی خامی پیدا ہوجائے تو وہ اپنے آپ کو ازخود رپیئر نہیں کرسکتا۔ مشینیں انسانوں کی ہمیشہ محتاج رہیں گی۔

آئی اسٹاک

خلیج میں کامیاب ۱۰؍ بالی ووڈ فلمیں

Follow Us on :-