وزن گھٹایئے، یہ ۸؍ قسم کی روٹیاں کھایئے
آئی این این
جوار
یہ گلوٹن فری ہے اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔ جوار کے آٹے کی روٹی کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے جس سے وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
آئی این این
باجرہ
یہ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے جو اشتہا کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود میگنیشیم میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے فیٹ، توانائی میں تبدیل ہوتا ہے۔
آئی این این
راگی
اس میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے بھوک کم ہوتی ہے۔ اسے قدرتی طور پر وزن کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔
آئی این این
راج گری
یہ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے جس سے پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ ہاضمہ بھی درست کرتا ہے۔ یہ چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے۔
آئی این این
جَو
اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہے جس سے معدہ کی صحت بہتر ہوتی ہے جو پیٹ کی چربی پگھلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
آئی این این
کیونیا
اس میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ کیونیا کے آٹے کی روٹی ہمارے جسم کا توانا رکھتی ہے جس سے چربی اکٹھا نہیں ہوتی اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
آئی این این
بک وہیٹ
یہ گلوٹن فری ہے اور اسے کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیت کے سبب میٹابولزم تیز کرتا ہے اور کیلوریز بَرن کرتا ہے۔
آئی این این
مکئی
اس میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام ِ ہضم کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود اسٹارچ وزن کنٹرول کرنے مدد کرتا ہے اور معدہ صحتمند رہتا ہے۔
آئی این این
ذہن الجھا دینے والی ۱۰؍ ہالی ووڈ فلمیں