واکنگ ایکسرسائز کے پانچ انداز
آئی این این
Toe Walk
۵؍ منٹ ایڑی اُٹھا کر پنجوں کے بَل چلیں۔ کندھے سیدھے، آنکھیں سامنے اور ہاتھ ڈھیلے رکھیں۔ اس سے پنڈلی اور ریڑھ کے اطراف کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔
آئی این این
Heel Walk
۵؍ منٹ کیلئے پنجے اُٹھا کر صرف ایڑیوں پر چھوٹے چھوٹے قدم چلیں۔ اس سے شِن (ساق) کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔ گھنٹوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے۔
آئی این این
Hip Rotation Walk
۵؍ منٹ کیلئے کرنا ہے، قدم آگے بڑھائیں، گھٹنہ اٹھائیں اور زانو سے ہلکا باہر کی جانب ’سرکل‘ بنا کر پیر رکھیں۔ اس سے کولہے کی جکڑن کم ہوتی ہے۔
آئی این این
Side To Side Walk
ہلکے ’اسکوئٹ‘ میں بیٹھیں، کمر پیچھے، چھاتی اوپر اور گھٹنے ۳۰؍ سے ۴۵؍ ڈگری موڑے ہوں۔ اب دائیں جانب قدم بڑھائیں، پھر بائیں جانب۔
آئی این این
Reverse Walk
۵؍ منٹ کیلئے کرنا ہے، سیدھے کھڑے ہو کر کندھے کے اوپر سے پیچھے دیکھیں اور چھوٹے چھوٹے قدم پیچھے کی جانب لیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ جسمانی توازن بہتر ہوتا ہے۔
آئی این این
غذائیت سے بھرپور ۶؍ بیج