دانتوں کے لئے نقصاندہ غذائیں
آئی این این
کیا آپ اکثر کیویٹیز، مسوڑوں کے امراض، دانتوں کی حساسیت یا ان پر بدنما داغ کے شکار ہوجاتے ہیں؟ تو پھر آپ کو اپنی غذا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آئی این این
ٹافیاں
ٹافیاں چونکہ سخت ہوتی ہے تو انہیں توڑنے کے لئے دانتوں کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو اس کے استعمال میں احتیاط کی جائے۔
آئی این این
کافی یا چائے
چائے یا کافی کو اگر چینی ڈال کر پیا جائے تو اس سے کیویٹیز کا امکان بڑھتا ہے، خصوصاً کافی منہ کو خشک کرنے کا باعث بنتی ہے۔
آئی این این
چپس
چپس میں موجود نشاستہ منہ میں جاکر شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے جو دانتوں کے درمیان پھنس جاتا ہے جس سے جراثیموں مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
آئی این این
انرجی ڈرنکس
انرجی ڈرنکس میں بہت زیادہ تیزابیت اورچینی ہوتی ہےجودانتوں کی تباہی کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کےزیادہ استعمال سے دانت بہت زیادہ حساس بھی ہوجاتے ہیں۔
آئی این این
۱۰۰؍ کروڑ کلب: رنویر سنگھ کی سات فلمیں