شادی کے زیورات کی خریداری: ۱۰؍اہم بات
آئی این این
بجٹ پہلے طے کریں:
بازار جانے سے پہلے مجموعی رقم طے کرلیں اور کوشش کریں کہ خریداری مقررہ بجٹ سے باہر نہ جائے۔
آئی این این
ضرورت کی فہرست بنائیں:
دلہن کے ساتھ اگر گھر میں کسی اور کیلئے بھی زیورات درکار ہیں تو وہ پہلے طے کریں۔ غیر ضروری چیزیں بعد میں شامل نہ کریں۔
آئی این این
سونے کی خالصیت ضرور دیکھیں:
زیورات خریدتے وقت ’بی آئی ایس‘ ہال مارک اور اس پر درج خالصیت کا نشان ضرور دیکھیں۔۲۲؍ قیراط زیورات عموماً۹۱۶؍ ہال مارک کے ساتھ ہوتے ہیں۔
آئی این این
ہال مارکنگ کی تصدیق کریں:
صرف دکاندار کی بات پر انحصار نہ کریں۔ ہال مارک اور ’ایچ یو آئی ڈی‘کی تفصیل’بی آئی ایس کیئر ایپ‘ کے ذریعے بھی جانچی جاسکتی ہے۔
آئی این این
وزن اور قیمت الگ الگ سمجھیں:
زیور کا مجموعی وزن، سونے کا خالص وزن، فی گرام قیمت اور اضافی میکنگ چارجز الگ الگ پوچھیں۔
آئی این این
میکنگ چارجز پر بات کریں:
ایک ہی ڈیزائن کی قیمت مختلف دکانوں پر مختلف ہوسکتی ہے، اس لیے میکنگ چارجز کا موازنہ ضرور کریں۔
آئی این این
پرانے سونے کا حساب سمجھیں:
اگر پرانے زیورات دے کر نئے زیورات لے رہے ہیں تو پرانے سونے کی کٹوتی اور نئی خریداری میں فرق ضرور معلوم کریں۔
آئی این این
بل ضرور لیں:
بل میں زیور کی تفصیل، وزن، خالصیت، سونے کی قیمت، میکنگ چارجز اور ٹیکس وغیرہ واضح درج ہونے چاہئیں۔
آئی این این
ایکسچینج کی شرط پوچھیں:
شادی کے بعد زیور تبدیل یا واپس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے، اسلئے خریداری سے پہلے دکاندار کی پالیسی تحریری طور پر سمجھ لیں۔
آئی این این
صرف ڈیزائن نہ دیکھیں:
شادی کیلئے ایسا زیور منتخب کرنا زیادہ عملی ہوسکتا ہے جسے مستقبل میں دوسری تقریبات میں بھی پہنا جاسکے۔ اس طرح ایک بڑی خریداری طویل عرصے تک کارآمد رہتی ہے۔
آئی این این
ایک بنیادی اصول:
زیورات خریدتے وقت خالصیت، وزن، قیمت، میکنگ چارجز اور بل ان پانچ چیزوں کو سمجھے بغیر حتمی ادائیگی نہ کریں۔
آئی این این
ایک نہیں، کئی طرح کے ہوتے ہیں کنڈیشنر...