?>

امریکہ میں مقبول۱۰؍ہندوستانی فلمیں

آئی این این

Inquilab
By Abdul Kareem Kasam Ali
Published Oct 03, 2025

آر آر آر (۲۰۲۲ء): یہ فلم بڑی اسکرین پر آئی تو اس نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ طاقتور ایکشن اور آسکر ایوارڈ یافتہ گانا ’ناٹو ناٹو‘ بہت مقبول ہوا تھا۔

آئی این این

تھری ایڈیٹس (۲۰۰۹ء) : عامر خان کی فلم صرف کالج کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ایسے طلبہ کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں کا تعاقب بھیڑ کی پیروی کرتے ہیں۔

آئی این این

باہوبلی: دی بیگننگ(۲۰۱۵ء): راجامولی کی اس فلم نے ہندوستان سے باہر بھی لوگوں کو تیلگو سنیما کی طرف راغب کیا۔ اپنے شاندار منظر اور ایکشن سے بہت مشہور ہوئی تھی۔

آئی این این

دنگل (۲۰۱۶ء):پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ اور ان کی بیٹیوں کی سچی کہانی پر مبنی، دنگل کھیل اور فیملی ڈرامے کا ایک متاثر کن امتزاج ہے۔

آئی این این

تارے زمین پر(۲۰۰۷ء) :یہ جذباتی فلم ان بچوں کو نمایاں کرتی ہے جو مختلف طریقے سے سیکھتے ہیں۔ درشیل سفاری نے ایشان کا کردار ادا کیا تھا۔

آئی این این

اینیمل (۲۰۲۳ء):رنبیر کپور کی فلم اسکرین پر ایک انوکھی اور طاقتور توانائی لے کر آئی۔ اس کی پرتشدد کہانی اور باپ بیٹے کے تنازع نے رائے عامہ کو منقسم کیا ۔

آئی این این

پی کے (۲۰۱۴ء) : عامر خان نے اس فلم میں ایک ایلین کا کردار ادا کیا تھا جو زمین پر اترتا ہے اور انسانی رویے، خاص طور پر توہمات پر سوال کرتا ہے۔

آئی این این

مائی نیم از خان(۲۰۱۰ء): ۱۱؍ستمبر کے بعد کے امریکہ میں تعصب کا سامنا کرنے والے ایک شخص کے طور پر شاہ رخ خان کی شاندار اداکاری کی تھی۔

آئی این این

YOU MAY ALSO LIKE

واکنگ ایکسرسائز کے پانچ انداز

۸؍ شخصیات،۱۰؍ سے زیادہ زبانوں میں ماہر

لگان(۲۰۰۱ء): اس فلم میں کرکٹ کو نوآبادیاتی تاریخ کے ساتھ ملا دیا گیا تھا جہاں دیہاتی برطانوی حکمرانوں کو اپنی قسمت بدلنے کے لیے ایک میچ کا چیلنج دیتے ہیں۔

آئی این این

باہو بلی ۲:دی کنکلوژن (۲۰۱۷ء): باہوبلی ۲، بڑی، دلیر اور زیادہ جذباتی ثابت ہوئی۔ اس کے ذریعہ ہندوستانی سنیما نے ہالی ووڈ کا مقابلہ کیا۔

آئی این این

واکنگ ایکسرسائز کے پانچ انداز

Follow Us on :-