زیادہ زبانیں سیکھنے کے ۱۰؍ فوائد
آئی این این
سماجی تعلقات میں بہتری:
جب کوئی طالب علم ایک سے زیادہ زبانوں پر عبور حاصل کرتا ہے تو اس کے سماجی تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ اس طرح وہ مختلف ملکوں کے افراد سے بآسانی بات چیت کرسکتا ہے۔
آئی این این
ذہنی صحت بہتر ہوگی:
ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک سے زیادہ زبانیں جاننےوالے افراد کی یادداشت اچھی ہوتی ہے۔ یہ عمل مسئلہ حل کرنےاور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
آئی این این
اعتماد میں اضافہ:
نئی زبانیں سیکھنے والا طالب علم کئی غلطیاں کرتا ہے۔تاہم، یہی اس کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں۔
آئی این این
چیلنجز کا سامنا:
نئی زبان سیکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔اس کے ذریعے آپ چیلنجز کو قبول کر کے اس کا سامنا کرنا سیکھتے ہیں۔
آئی این این
کریئر میں ترقی:
کمپنیاں ایسے ملازمین کو فوقیت دیتی ہیں جوایک سے زیادہ زبانوں پر عبور رکھتے ہوں۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ زبانوں پر عبور حاصل کر کے مترجم بھی بناجاسکتاہے۔
آئی این این
ملٹی ٹاسکنگ:
مختلف زبانوں پر غور و فکر کرنے والے بہترین ملٹی ٹاسکر ہوسکتے ہیں اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے۔
آئی این این
تعلیمی میدان میں بہتری:
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نئی زبانیں سیکھنے سے تعلیمی ریکارڈ میں بہتری آتی ہے۔ زباندانی کے پرچوں میں آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
آئی این این
نیا ادب جاننے کا موقع:
نئی زبان سیکھ کر آپ اس زبان کے ادب سےواقفیت حاصل کرسکتے ہیں جس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔
آئی این این
نئی ثقافت کو جاننے کا موقع:
نئی زبانیں سیکھنا مختلف تہذیبوں، ثقافتوں اور لوگوں سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
آئی این این
شخصیت سازی:
زیادہ زبانیں جاننے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے آپ کی شخصیت نکھر تی ہے۔ آپ کو بات چیت میں لطف آتا ہے اور لوگ آپ کی شخصیت سے مرعوب ہوتے ہیں۔
آئی این این
۱۰۰؍ کروڑ کلب: کترینہ کیف کی سات فلمیں