دُنیا کے ۵؍ گرم ترین علاقے
آئی این این
فورناس کریک، ڈیتھ ویلی، امریکہ
درجہ حرارت ۵۶ء۷؍سیلسیس: یہ دنیا کا وہ علاقہ ہے جہاں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس علاقے کی آبادی ۳۵۱؍ افراد پر مشتمل ہے۔
آئی این این
قبلی، تیونس
درجہ حرارت ۵۵؍ ڈگری سیلسیس: صحارا میں واقع یہ قصبہ اس قدرخشک ہے کہ یہاں عام انسان کا چند منٹ بھی گزارنا مشکل ہے۔ یہاں کی آبادی ۲۸؍ ہزار افراد پر مشتمل ہے۔
آئی این این
تیرات زوی، اسرائیل
درجہ حرارت ۵۴؍ ڈگری سیلسیس: اردن اور اسرائیل کی سرحد پر بسےاس شہر میں صرف ایک ہزار ۲۱؍ لوگ رہتے ہیں۔ اس شہر کو۳۰؍ جون ۱۹۳۷ء میں بسایا گیا تھا۔
آئی این این
اہواز، ایران
رجہ حرارت ۵۴؍ ڈگری سیلسیس: ۱۸۳؍ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے اس شہر میں مختلف نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ اس شہر کی آبادی ۱۲؍ لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔
آئی این این
تربت، پاکستان
درجہ حرارت ۵۳؍ ڈگری سیلسیس: پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع یہ شہر انتہائی گرم ہے۔ یہاں کی آبادی ۱۴ء۲؍ لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔
آئی این این
دنیا کے ۱۰؍ مشہور سائنسداں