صارفین میں مقبول سات سوشل میڈیا ایپس
آئی این این
انسٹاگرام (Instagram)
نوجوانوں میں مقبول اس پلیٹ فارم کا قیام ۲۰۱۰ء میں عمل میں آیا تھا۔ اب یہ میٹا کی ملکیت ہے جو ۳۲؍ زبانوں میں دستیاب ہے۔
آئی اسٹاک
فیس بک (Facebook)
۲۰۰۶ء میں مارک زکربرگ نے اپنے چار دوستوں کے ساتھ فیس بک کی بنیاد ڈالی تھی۔ اس کے ماہانہ ۲؍ ملین سے زائد صارفین ہیں۔
آئی این این
اسنیپ چیٹ (Snapchat)
۲۰۱۱ میں قائم کیا گیا اسنیپ چیٹ نوجوانوں میں کافی مقبول ہے۔ اسنیٹ چیٹ پر ایک سیکنڈ میں ایک ملین سے زائد اسنیپ (تصویریں) بھیجے جاتے ہیں۔
آئی این این
ایکس (X)
ٹویٹر کا نام اب ایکس ہے جس کے سی ای او ایلون مسک ہیں۔ یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایپ ہے۔ اس کی بنیاد ۲۰۰۶ء میں ڈالی گئی تھی۔
آئی این این
یوٹیوب (YouTube)
گوگل کے بعد یہ دنیا کی دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ ۲۰۰۵ میں قائم کردہ یوٹیوب کا ہیڈ کوارٹرس سان فرانسسکو، امریکہ میں ہے۔
آئی این این
ٹیلی گرام (Telegram)
۲۰۱۳ء میں قائم ہوا ٹیلی گرام ۶۶؍ زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس کے ۹۰۰؍ ملین سے زائد ماہانہ صارفین ہیں جبکہ اس کا ہیڈ کوارٹرس دبئی، متحدہ عرب امارات میں ہے۔
آئی این این
وہاٹس ایپ (WhatsApp)
دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والے وہاٹس ایپ پر ایک منٹ میں ۹۷؍ ملین سے زائد پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ سب سے زیادہ وہاٹس ایپ صارفین ہندوستان میں ہیں۔
آئی این این
ہندوستان کے ۵؍ گرم ترین علاقے