۸؍ شخصیات،۱۰؍ سے زیادہ زبانوں میں ماہر
آئی این این
رچرڈ سمکوٹ (Richard Simcott)
رچرڈ ۱۸؍ زبانیں بول سکتے ہیں۔ وہ برطانیہ کے سب سے زیادہ کثیر لسانی لوگوں میں سے ایک ہیں۔ رچرڈ اپنی زندگی میں ۵۰؍ سے زیادہ زبانوں کا مطالعہ کر چکے ہیں۔
آئی این این
اسٹیو کافمین (Steve Kaufmann)
اسٹیو کو ۲۲؍ زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ وہ ۲۰؍ زبانوں میں روانی کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔۷۵؍سال کی عمر میں بھی مختلف زبانوں کا مطالعہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی این این
لوکا لیمپاریلو (Luca Lampariello)
اطالوی شہری لوکا ۱۲؍زبانیں جانتے ہیں۔ ۳۵؍ سال کی عمر تک وہ ۱۱؍ غیر ملکی زبانیں سیکھنے کے قابل ہوگئے تھے۔ وہ اپنےبلاگ اور یوٹیوب پر بھی طلبہ کی رہنمائی کرتےہیں۔
آئی این این
بینی لیوئس (Benny Lewis)
بینی ۱۱؍ زبانیں آسانی سے بول سکتے ہیں۔ وہ انٹرنیٹ پر ’لینگویج ہیکر‘ کی حیثیت سے بھی مشہور ہیں۔ بینی لیوی نئی زبان سیکھنے کو دلچسپ بنانے کیلئے بھی جانے جاتےہیں۔
آئی این این
مائیکل تھامس (Michel Thomas )
مائیکل تھامس ۱۰؍ زبانوں پر مہارت رکھتے ہیں۔وہ اب تک کے سب سے مشہور زبان کے اساتذہ میں سے ایک تھے۔ان کی تکنیک سے آج بھی طلبہ استفادہ کرتے ہیں۔
آئی این این
سائمن ایجر (Simon Ager)
برطانوی شہری سائمن ۱۲؍ زبانوں میں بات چیت کرسکتے ہیں۔ سائمن ایجر لینگویج کی مقبول ویب سائٹ ’’اومنی گلوٹ ڈاٹ کام‘‘ کے خالق کے طور پر بھی مشہور ہیں۔
آئی این این
نرسمہا راؤ (Narasimha Rao )
سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ ۱۷؍زبانیں بول سکتے تھے۔ ۸؍ ہندوستانی زبانوں کے علاوہ وہ انگریزی، فرانسیسی، عربی، ہسپانوی، جرمن اور فارسی روانی سے بول سکتےتھے۔
آئی این این
زیاد فصاح (Ziad Fazah)
زیاد لبنانی ماہر لسانیات ہیں۔فصاح ۵۹؍ زبانیں بولنے کا دعویٰ کرتے ہیں جسے انہوں نے عوامی نمائشوں میں ثابت بھی کیا ہے۔ وہ ۱۹۷۱؍ سے برازیل میں مقیم ہیں۔
آئی این این
وٹامن اے سے بھرپور ۵؍ غذائیں