ایک ہزارکروڑ کلب میں شامل خواتین اداکار
آئی این این/ ایکس
دپیکا پڈوکون
(فلم :پٹھان) دپیکا نے فلم ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ دونوں ہی میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ یہ دونوں ہی فلمیں ۱۰۰۰؍ کروڑ کے کلب میں شامل ہیں۔
ایکس
عالیہ قریشی
(فلم : جوان) عالیہ فلم جوان میں ’’جانوی ‘‘ نامی کرادار ادا کرتی نظر آئی تھیں جو شاہ رخ کی ٹیم کا حصہ تھیں۔
ایکس
سنگیتا بھٹاچاریہ
(فلم: جوان) گریمی ایوارڈ نامزد اور نغمہ نگار نے فلم جوان سے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ۔ فلم میں انہوں نے’’ہیلن ‘‘ نامی ہیکرکا کردار ادا کیاتھا۔
ایکس
لہر خان
(فلم: جوان)لہر نے فلم میں ’کالکی‘ کا رول ادا کیا جس کا ایک متاثر کن ماضی ہے۔ اس سے پہلے وہ فلم ’’ برہما ستر‘‘ میں نظر آئی تھیں۔
ایکس
گریجا گائیکواڑ
( فلم: جوان) گریجا نے فلم میں شاہ رخ خان کی خاتون ٹیم میں شامل ایک لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ان کی پہلی فلم ہے جس نے ۱۰۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کیا۔
ایکس
ردھی ڈوگرا
( فلم: جوان) جہاں ہر اداکارہ اسکرین پر شاہ رخ کے ساتھ رومانی کردار میں نظرآنا چاہتی ہے ،وہیں ردھی نے ان کی رضاعی ماں ’کاویری اماں‘ کا کردار ادا کیا ہے۔
ایکس
ثانیہ ملہوترا
( فلم: جوان) ثانیہ نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیاتھا جسے سیاست کی وجہ سے غلط طور پر قید کر دیا جاتاہے۔ دنگل اور جوان دونوں ۱۰۰کروڑ کلب کا حصہ ہیں۔
ایکس
پریہ منی
( فلم: جوان)پریہ منی ہندوستان کا جانا پہچانا چہرہ ہے۔ اس ملٹی اسٹارر فلم میں انہوں نے بہترین پرفارمنس دیاہے۔
ایکس
نین تارا
( فلم: جوان)نین تارا نے ہندی سنیما میں اس فلم سےزبردست آغاز کیا۔ خاتون سپر اسٹارنے فلم میں پولیس کا کردار ادا کیا ہے۔
ایکس
انوشکا شیٹی
(فلم :باہوبلی) انوشکا نے فلم میں’دیوسینا‘ کا کردار اد ا کیا تھا جو باہوبلی سے شادی کرتی ہے اور اپنےحق کیلئے لڑتی ہے۔
ایکس
ڈمپل کپاڈیہ
(فلم :پٹھان) ڈمپل کپاڈیہ نےفلم میں انٹیلی جنس افسرکا کردار ادا کیاتھا۔ اس فلم سے وہ ۴؍ سال بعد شاہ رخ کے ساتھ پردے پر نظر آئیں۔
ایکس
شریا ثرن
( فلم : آر آر آر)شریا نے اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ چھوٹا لیکن بااثر کردار ادا کیا تھا۔
ایکس
عالیہ بھٹ
( فلم : آر آر آر) عالیہ بھٹ نےایس ایس راجا مولی کی ہدایت کاری میںایک خاص کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے ۱۲۶۰ ؍کرورڑ روپےکمائے۔
ایکس
فاطمہ ثنا اور ثانیہ ملہوترا
( فلم:دنگل) فاطمہ ثنااور ثانیہ ملہوترانے فلم ’دنگل‘ سے بالی ووڈ میں آغاز کیا تھا۔ اس فلم نے ۸ ء۱۹۶۸؍ کروڑروپے دنیابھرمیں کمائےتھے۔
ایکس
سہانی بھٹناگر اور زائرہ وسیم
( فلم:دنگل) ان نوجوان اداکاراؤں نے فلم میں پہلوان ببیتااور گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کیا اور فلم کی کامیابی میں ان کے کردار کو سراہاگیا۔
ایکس
تمنا بھاٹیہ
(فلم :باہوبلی) تمنا نے فلم میں ایک جنگجو ’اونتیکا ‘ کا کردار ادا کیا تھا جو سابق رانی’دیوسینا‘ کوآزاد کرانے میں مدد کرتی ہے۔
ایکس
رمیا کرشنن
(فلم :باہوبلی) اس فلم نے دنیا بھر میں ۱۷۸۸؍ کروڑ کمائےجس میں ’’شیوگامی‘‘ ایک مضبوط کردار تھا۔
ایکس
دُنیا کے ۵؍ بہترین فوٹو گرافر